شاہی خاندان، ہیری پوٹر فلم کا انتخاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اس سال کی رائل فلم پرفارمنس کے لیے ہیری پوٹر کی چھٹی فلم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہیری پوٹر اینڈ دی ہاف بلڈ پرنس کی یورپی افتتاحی نمائش سترہ نومبر کو ہو گی تاہم نمائش دیکھنے والے شاہی خاندان کے فرد کے نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ اس فلم میں پچھلی فلموں کی طرح ڈینیئل ریکلف، ایما واٹسن اور ریوپرٹ گرنٹ ہیں۔ تاہم جم بروڈبینٹ پہلی بار ہیری پوٹر فلمم میں کام کریں گے۔ ہیری پوٹر کی چھٹی فلم کے ہدائتکار ڈیوڈ ییٹس ہیں اور مصنف سٹیو کلووز ہیں جنہوں نے ہیری پوٹر کی پہلی فلم بھی لکھی تھی۔ ہیری پوٹر کی آخری فلم نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں چار سو ستر ملین پاؤنڈ کمائے تھے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال رائل فلم پرفارمنس کو فلم برِک لین کے انتخاب پر تنازع کی وجہ سے منسوخ کردیا تھا۔ اس فلم کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ اس فلم میں برِک لین کے رہائشیوں کو ناخواندہ دکھایا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ’لیجنڈ‘ نے سب سے زیادہ پیسے کمائے24 July, 2008 | فن فنکار ہیری پوٹر کیس، راؤلنگ کی گواہی14 April, 2008 | فن فنکار ہیری پوٹر، کامیاب ترین فلم سیریز12 September, 2007 | فن فنکار ہیری پوٹر، چور مترجم، مقدمہ نہیں13 August, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||