BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 May, 2007, 10:18 GMT 15:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باب وولمر کی پراسرار موت پر فلم

مہیش بھٹ
مہیش بھٹ نے پہلے بھی انڈر ورلڈ اور حقیقی زندگی پر مبنی کئی فلمیں بنائی ہیں
فلمساز مہیش بھٹ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کی پراسرار موت پر فلم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مہیش بھٹ نےحقیقی زندگي پر مبنی کئی فلمیں بنائی ہیں اور اس بار انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران وولمر کی اچانک موت کو پردے پر اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وولمر کی موت کس طرح ہوئی یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے لیکن پولیس اس کی تفتیش میں میچ فکسنگ کے ایک پہلو پر بھی کام کر رہی ہے۔ بھٹ کیمپ کی اس فلم کا دائرہ بھی ایک سٹہ باز کی زندگی سے شروع ہو کر میچ فکسنگ تک پہنچ جاتا ہے۔

کنال دیش مکھ اس فلم کے ہدایت کار ہوں گے۔یہ ان کی ڈائریکشن میں بننے والی پہلی فلم ہوگی۔ کنال نے بی بی سی سے اس فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ وولمر کی موت نے پوری دنیا کو چونکا دیا تھااور ابھی تک لوگ اس الجھن میں ہیں کہ وولمر کی موت کس طرح ہوئی، میری فلم کی کہانی البتہ کرکٹ اور میچ فکسنگ کے ارد گرد گھومے گی‘۔

کنال کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کرکٹ میں میچ فکسنگ کے بارے میں جانتی ہے لیکن ابھی تک اس پر کوئی فلم نہیں بنی ہے۔ وہ ایک سٹہ باز کی اندرونی دنیا کو سب کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔

اس فلم میں وہ یہ بتانے کی بھی کوشش کریں گے کہ سٹہ کس طرح کھیلا جاتا ہے اور میچ کس طرح فکس کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا’میں نے اس پرکافی ریسرچ کی ہے اور اس کے لیے میں سٹہ بازوں اور انڈرورلڈ کے کچھ لوگوں سے مل چکا ہوں‘۔

کنال نے اس بات کی وضاحت کی کہ فلم مکمل طور پر وولمر پر نہیں ہو گی اور نہ ہی وہ اس فلم میں ان کی موت پر کسی طرح کی روشنی ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ ان کے مطابق وہ فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کریں گے کہ کس طرح ایک سٹہ باز انڈرورلڈ کا حصہ بن جاتا ہے۔

باب وولمر
ہیں۔فلم کی کہانی سٹہ بازی سے شروع ہو کر میچ فکسنگ اور وولمر کی موت تک پہنچتی ہے

’ہندوستان میں جوا ایک جرم ہے اور جوا کی رقم حوالہ کے ذریعہ ایک دوسرے تک پہنچائی جاتی ہے، میری فلم کا ہیرو بھی اسی طرح زیادہ پیسہ کمانے کی لالچ میں ان غیر قانونی سرگرمیوں کا ایک حصہ بن جاتا ہے اور ایک دن اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ میچ فکسنگ جیسے جرم میں شامل ہو چکا ہے‘۔

فلم میں ہیرو اور اس کی محبوبہ پر بھی شبہ کیا جاتا ہے اور اسی لیے وہ پولیس کی تفتیش کے گھیرے میں آتے ہیں۔

کنال کا کہنا ہے کہ فلم میں وہ کسی طرح کا تنازعہ نہیں چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے کرکٹ کے کسی کھلاڑی کا نام نہیں لیا ہے اور نہ ہی وہ کسی ملک کے کرکٹر کو اس میں دکھانا چاہتے ہیں۔

فلم کی کہانی سٹہ بازی سے شروع ہو کر میچ فکسنگ اور وولمر کی موت تک پہنچتی ہے۔

اس فلم کے ہیرو عمران ہاشمی ہوں گے۔ فلم کی شوٹنگ جون کے پہلے ہفتے سے ہوگی۔ کنال کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ پہلے ممبئی میں ہوگی لیکن اس کا زیادہ تر حصہ لندن میں فلمایا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد