جیڈ کی انڈین ویزا کی درخواست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چینل 4 کے مشہور پروگرام ’ بگ برادر‘ کی سٹار جیڈ گڈی نسل پرستی کے تنازعے کے سلسلے میں معافی کے لیے انڈیا کا دورہ کریں گی۔ بالی ووڈ سٹار شلپا شیٹی کے ساتھ ان کے مبینہ نسل پرستانہ برتاؤ کے بعد وہ اس شو سے باہر ہوچکی ہیں۔ انگریزی اخبار سن کے مطابق منگل کے روز جیڈ گڈی نے بھارتی سفارتخانے میں ویزا کے لیے درخواست دی ہے۔ اخبار نے فائیو ٹی وی پر دیے گئے ان کے ایک انٹر ویو کے حوالے سے لکھا ہے کہ جیڈ معافی مانگنے کے لیے بھارت جانا چاہتی ہیں۔ ’چونکہ مجھے وہاں جانے کی دعوت ملی ہے اس لیے میں وہاں جانے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔‘ جیڈ کی کمپنی کا پرفیوم بھارت میں ہی بنتا ہے اور وہ اس سے قبل بھارت کا دورہ کر چکی ہیں۔ نسل پرستی کے تنازعے کے بعد چینل فور کے مالکان نے پروگرام بگ برادر پر نظر ثانی کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہےجس میں قانون کے ماہرین کو بھی شامل کیا گيا ہے۔ کمیشن میں بھارتی نژاد ایک وکیل رابندر سنگھ ایک آزد مبصر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ جیڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس تنازعہ کی وجہ سے ڈری ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ ناراض لوگوں نے ان کے گھر پر حملہ کیا ہے اور ڈر کے سبب وہ گھر سے باہر رہ رہی ہیں۔ گزشتہ روز شلپا شیٹی کی ماں سنندا شیٹی بھی لندن پہنچ گئی ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر وہ شلپا کے باہر آنے کی منتظر ہیں۔ لندن ایئر پورٹ پر نامہ نگاروں نے اس تنازعہ سے متعلق ان سے کئی سوالات کیے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ’ بگ برادر‘ شو آئندہ اتوار کو ختم ہورہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ شلپا اس شو کو جیت سکتی ہیں۔ | اسی بارے میں جیڈ گوڈی بِگ برادر سے آؤٹ19 January, 2007 | فن فنکار گلابی ساڑھی، بگ برادر اور شلپا04 January, 2007 | فن فنکار گجرات،جیڈ پرفیوم کی بوتلیں بنانے کا کام بند23 January, 2007 | فن فنکار بگ برادر میں شلپا شیٹی بھی 03 January, 2007 | فن فنکار ہندوستانی ناظرین کے لیئے’بگ برادر‘20 July, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||