سابق خاتون اول اب فیشن ڈیزائنر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلپائن کی سابق خاتون اول امیلڈا مارکوس جلد ہی اپنے فیشن لیبل ’امیلڈا کولیکشن‘ کا افتتاح کرنے والی ہیں۔ منیلا کے ایک ہوٹل میں امیلڈا کولیکشن فیشن کے ملبوسات اور دیگر اشیاء کی نمائش کی جائے گی جس میں ان کی سب سے بڑی بیٹی ماریہ کی ڈیزائن کردہ جیولری بھی شامل ہوگی۔ امیلڈا کولیکشن میں ملبوسات کے علاوہ جوتے بھی شامل ہیں اور کئی لباس تو امیلڈا کے استعمال شدہ ملبوسات کو ’ری سائیکل‘ کر کے بنائے گئے ہیں۔ امیلڈا کے شوہر جنرل فرڈینانڈ مارکو فلپائن کے فوجی ڈکٹیٹر رہے اور جس دور میں امیلڈا مارکوس فلپائن کی خاتون اول تھیں، اس وقت وہ اپنی خوش لباسی اور شاہ خرچی کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔ ان کے پاس ایک زمانے میں 3000 سے زائد جوڑی جوتے تھے۔ 1200 جوتوں کے جوڑے ایسے تھے جو 1986 کے انقلاب کے بعد انہوں نے ملک چھوڑتے وقت صدارتی محل ہی میں چھوڑ دیئے تھے۔ اب اس 77 سالہ سابق ملکہ حسن نے اپنا فیشن برانڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی اشیاء ان کے مطابق اس قیمت سے کہیں کم پر فروخت کی جائیں گی جو انہوں نے اپنے شوہر کے دور حکمرانی میں بھاری رقوم میں خریدیں۔ امیلڈا کولیکشن کی اشیاء 20 سے 100 پاؤنڈ تک کی قیمت میں دستیاب ہوں گی۔ | اسی بارے میں بھارتیوں کا نیا ’سٹیٹس سمبل‘24 January, 2006 | فن فنکار لیکمے فیشن شو تنازعات کا شکار رہا02 April, 2006 | فن فنکار ’فر‘ کا استعمال، بیونسے نشانے پر17 June, 2006 | فن فنکار ’دُبلی پتلی لڑکیاں خوبصورت نہیں‘17 September, 2006 | فن فنکار میلان میں بھی ماڈلز کیلیئےضابطہ اخلاق24 September, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||