شکسپئر کا تاریخ ساز فیسٹیول شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ولیم شکسپئر کے پیدائشی قصبے سٹیٹفرڈ اپان ایوان میں ڈراموں کا ایک بے مثال فیسٹیول اتوار سے شروع ہو رہا ہے اور پورے سال جاری رہے گا۔ اس اتوار سے 23 اپریل دو ہزار سات تک رائل شکسپئر کمپنی شکسپئر کے ہر ڈرامے، سانیٹ اور ہر طویل نظم کی ڈرامائی پیشکش کرے گی۔ 23 اپریل شکیسپئر کا یوم پیدائش بھی ہے اور یومِ انتقال بھی۔ رائل شکسپئر کمپنی، آر ایس سی کے آرٹسٹک ڈائریکٹر مائیکل بوائیڈ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس فیسٹیول میں غیر ملکی زبانوں میں بھی شکسپئر کا کام پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہو گی کہ سٹیٹفرڈ اپان ایوان میں ہونے والا یہ فیسٹیول اس سال کی انتہائی اہم ترین ثقافتی تقریب ثابت ہو‘۔ آر ایس سی کا کہنا ہے کہ شکسپئر کی تمام تخلیقات کی اس طرح ایک ساتھ تھیٹریکل پیشکش خود کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور یہ پہلی بار ہو گا کہ تمام ڈرامے ایک تسلسل میں سٹیج کیے جائیں گے۔ فیسٹیول کے دوران شکیسپئر کے تمام سینتیس ڈراموں کے تمام متن سٹیج کیے جائیں گے یہاں تک کہ ان میں انتہائی کم معروف کنگ جان جیسے ڈرامے بھی شامل ہیں۔ انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں دس ڈرامے کیے جائیں گے۔ انگریزی میں تیئس ڈرامے آر ایس سی پیش کرے گی جب کہ باقی غیر ملکی کمپنیاں کریں گی۔ فنون کے بارے میں بی بی سی کی نامہ نگار ربیکا جونز کا کہنا ہے یہ عظیم منصوبہ ایک بڑا ’جوا‘ ہے تاہم گزشتہ سال اس فیسٹیول کی اسی مدت کے دوران جو ٹکٹ فروخت ہوئے تھے اس سال اسی عرصے میں اس سے ایک چوتھائی زیادہ فروخت ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں شیکسپیئر اِن کابل10 September, 2005 | فن فنکار ’شیکسپئیر اور وز مل گئے‘13 June, 2005 | فن فنکار شیکسپئرکا پورٹریٹ نقلی ہے24 April, 2005 | آس پاس میری زندگی کی سب سے اہم کتاب08 November, 2004 | Debate ’پاپ سٹار‘ شیکسپئیر لندن کی سڑکوں پر06 July, 2004 | فن فنکار ایران میں شیکسپیئر کا ڈرامہ22.01.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||