BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 March, 2006, 15:06 GMT 20:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان و انڈیا: پہلی مشترکہ فلم

صائمہ
ششی کو یقین ہے کہ یہ فلم پاکستان اور بھارت کے سنیما گھروں میں بلا روک ٹوک دکھائی جائے گی
بھارت اور پاکستان کی فلمی صنعت نے اب مشترکہ طور پر فلمسازی کا فیصلہ کیا ہے اور اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیئے پاکستانی اداکارہ اور فلمساز صائمہ اس وقت ممبئی میں ہیں۔ صائمہ نے بھارت کے فلمساز ششی رنجن کے ساتھ مل کر ایک کامیڈی فلم ’منگی لال راکس‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ششی رنجن اس فلم کے مشترکہ فلمساز ہونے کے ساتھ ساتھ فلم کے ہدایت کار بھی ہوں گے۔

ششی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس وہ پاکستان گئے تھے ۔انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ وہاں بھارتی فلموں کی کافی مانگ ہے۔ ’کیونکہ دونوں ممالک کی تہذیب اور ثقافت ملتی جلتی ہے‘ فرق اگر ہے تو صرف یہ کہ بھارت فلمسازی کے میدان میں پاکستان سے کافی آگے نکل چکا ہے ۔پاکستان کی فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک میں فلمیں مشترکہ طور پر بنیں اور دونوں ممالک میں ایک ساتھ ان کی نمائش ہو اس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی اور اس کا مسقبل روشن ہوگا‘۔

ششی کا کہنا تھا کہ ’حالانکہ یش چوپڑہ اور مہیش بھٹ جیسے فلمساز پاکستان گئے، وہ بھی اپنی فلموں کی پاکستان میں نمائش چاہتے ہیں لیکن مشترکہ فلمسازی کی جانب یہ ہمارا پہلا قدم ہے‘۔

صائمہ جو اس وقت ممبئی میں ہیں ، اپنے اس اقدام سے بہت خوش ہیں ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہ کبھی کسی کو تو یہ قدم اٹھانا تھا اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہوئیں۔

صائمہ
اداکارہ صائمہ پاکستانی فلم ’لڑکی پنجابن‘ میں

ششی کے مطابق وہ سنجیدہ فلم بنانا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے پہلے تجرباتی طور پر کامیڈی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فلم میں دونوں ممالک کے فنکار ہوں گے، جس میں بالی وڈ سے بومن ایرانی اور ستیش شاہ سے بات چیت چل رہی ہے۔

بومن ایرانی کی سکریٹری سلیجا نے اس بات کی تصدیق کی کہ ’منگی لال راکس‘ کے لیئے بومن ایرانی سے بات چیت جاری ہے لیکن ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ششی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھی دو اہم فنکار لیئے جائیں گے۔ ششی نے واضح کیا کہ موسیقی کے لیئے وہ پاکستان کے فنکاروں کا انتخاب کریں گے۔ ان کا کہنا ہے ’پاکستان میں اچھے فنکار موجود ہیں بس انہیں ایک اچھے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے‘۔

فلم کی شوٹنگ ممبئی، دبئی اور ماریشیس میں ہوگی ۔ایک گیت اسلام آباد میں فلمایا جائے گا کیونکہ ششی کے مطابق اسلام آباد ایک بہت خوبصورت شہر ہے ۔ششی کو یقین ہے کہ ان کی اور صائمہ کی یہ فلم پاکستان اور بھارت کے سنیما گھروں میں بلا روک ٹوک دکھائی جائے گی ۔

اسی بارے میں
بالی وڈ اور لالی وڈ کی دوستی
01 October, 2004 | فن فنکار
لالی وڈ آج اور کل، قسط 11
19 September, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد