فرانسیسی فلم سے ہندوؤں کی تضحیک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانسیی مزاحیہ فلم ’لا برونز تھری‘ میں ہندوؤں کے دیوتا شیو کو غلط انداز میں دکھائے جانے پر پر برطانیہ کے ایک ہندو گروپ نے تنقید کی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ہندو دیوتا کو توڑ دیا گیا ہے۔ ہندو فورم آف بریٹن کے رامیش کلیدائی نے کہا ہے کہ ’اس فلم لا برونز تھری میں شیو بھگوان کی کھلی توہین کی گئی ہے‘۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹر وارنر برادرز نے ابھی اس بیان پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ایک یونانی اشتہار کو بھی ہندو گروہوں کی جانب سے تنقید کے بعد تبدیل کردیا یا تھا۔ اس اشتہار میں دکھایا گیا تھا کہ ہندو دیوی درگا نے ہاتھ میں شراب پکڑ رکھی ہے۔ یہ نئی مزاحیہ فلم، فرانسیسی فلموں کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔ فرانس میں اس فلم کی نمائش کے پہلے ہفتے ہی میں ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت سامنے آئی۔ ہندو فورم کے سیکریٹری جنرل کلیدائی کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ہندو مذہب اور ہندوؤں کے بھگوان کا مذاق اڑانے سے دونوں ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کو نقصان ہی پہنچے گا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ وارنر برادرز کے پاس اپنی شکایت درج کرائیں۔ فورم کے ایک اور اہلکار سندھیا پٹیل کا کہنا تھا ’دیوی درگا کو اس طرح یونانی اشتہار میں دکھائے جانے پر میں نے اپنی دل آزاری کا اظہار کیا تھا اور ان سے شکایت کی تھی کیونکہ ہندو مذہب میں کوئی بھی نشہ کرنا بشمول شراب نوشی منع ہیں‘۔ ’ہندو دیوی کے ہاتھ میں شراب کی بوتل دکھانا ہمارے لیے باعث توہین اور ناقابل قبول ہے۔ اور ہماری شکایت پر اشتہار میں کی گئی تبدیلیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری رائے اہمیت رکھتی ہے۔ یہ بات باعث شرم ہے کہ اتنی بڑی کمپنیاں ایسی مہم شروع کرنے سے پہلے اپنے آئیڈیاز پر تحقیق نہیں کرتیں‘۔ | اسی بارے میں فلسطینی فلم اسرائیلی گریزاں22 January, 2006 | فن فنکار آسکر نامزدگی پر خوش ستارے01 February, 2006 | فن فنکار افغان جلاوطنوں کی برطانوی زندگی14 February, 2006 | فن فنکار اینگ لی کی فلم 4 بافٹا بھی لے گئی 20 February, 2006 | فن فنکار برلن میلہ: بوسنیا کی فلم جیت گئی 20 February, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||