افغان جلاوطنوں کی برطانوی زندگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں ان افغانوں کی زندگی پر پہلی فلم بنائی گئی ہے جو برطانیہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ افغان شہری گزشتہ 30 سال کے دوران افغانستان میں آنے والے حکمرانوں کے انداز اور تصور حکمرانی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں اپنا ملک چھوڑ چھوڑ کر برطانیہ آتے رہے ہیں۔ ہیتھرو کے ہوائی اڈے سے بس نمبر ایک سو پانچ آپ کو ساؤتھ ہال کے علاقے لے جا سکتی ہے۔ یہ علاقے ایشیائی اور خاص طور پر ہندوستانی اور پاکستانی برادری کا گڑھ ہے۔ جیسے ہی آپ علاقے کے اندرونی علاقے میں داخل ہوتے ہیں آپ کو رنگا رنگ ساڑھیاں، مزے مزے کے تیکھی کھانے اور ایسی مٹھائیاں نظر آئیں گی کہ آپ یہ بھی بھول جائیں گے کہ برطانیہ میں ہیں۔ یہیں ذرا دور آپ کو ایک پوسٹر دکھائی دے گا لیکن اگر آپ اسے غور سے دیکھیں گے تو اس پر آپ کو ’دری‘ زبان لکھی ہوئی ملے گی۔ یہ زبان افغانستان میں بولی جانے والی فارسی کی ایک شکل ہے۔
دری زبان میں لکھا ہوا یہ پوسٹر فلم ’احساس‘ کا ہے، جسے ایک افغان پناہ گزین فرید فیض نے لکھا ہے اور ہدایات کار بھی وہی ہیں۔ برطانیہ 1979 میں روسی دراندازی کے بعد سے افغان پناہ گزینوں میں مقبول ترین ملک تھا۔ شروع شروع میں تو صرف وہ افغان برطانیہ آئے جو کھاتے پیتے خاندانوں کے تھے یا جن کے پاس خاطر خواہ وسائل تھے لیکن 1992 کی خانہ جنگی کے بعد پناہ گزینوں کی برطانیہ آمد بہت تیز ہو گئی۔ ان پناہ گزینوں میں فرید فیض بھی تھے جنہوں نے کابل یونیورسٹی سے 1980 کے وسط میں گریجویشن کیا اور اس کے بعد اداکاری کرنے لگے۔ فیض 1997 میں برطانیہ پہنچ پائے جس کے بعد انہوں نے قصائی، باورچی، کلرک اور آخر ٹیکسی ڈرائیوری شروع کی لیکن یہ تمام سخت کوشی بھی ان کی بھی انہیں اس خواب کی تعبیر تلاش کرنے سے نہیں روک سکی کہ انہیں فلم کی طرف لوٹنا ہے۔ احساس کا خاکہ تو لندن ہی میں تیار ہوا لیکن اس کی شوٹنگ ملبورن اور آسٹریلیا میں کی گئی جب کہ اس کی موسیقی کنیڈا میں لکھی اور تیار کی گئی۔
اس فلم میں ایک جلاوطن خاندان کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ اس میں ایک مایوسی کے مارے باپ کی کہانی ہے جو شراب کا دھتی ہو جاتا ہے۔ اس میں ایک ماں ہے جو خاندان کو پالنے کی جدو جہد کر رہی ہے، ایک بیٹا ہے جو بلیک مارکیٹ کے لیے کام کرتے کرتے منشیات فروشوں کے چنگل میں پھنس جاتا ہے۔ یہ فلم بارہ فروی سے لندن میں دکھائی جا رہی ہے اور اس سے پہلے آسٹریلیا میں بھی دکھائی جا چکی ہے۔ | اسی بارے میں اسلام پر نمائش کی تیاریاں شروع23 January, 2006 | آس پاس فلسطینی فلم، امریکی اعزاز 17 January, 2006 | آس پاس افغان حسینہ نے بازی جیت لی04 September, 2005 | آس پاس کانز فلم فیسٹیول، افتتاحی تقریب12 May, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||