BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 December, 2005, 10:45 GMT 15:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’رامائن‘ کے خالق انتقال کر گئے

رامانند ساگر
رامانند نے پچیس سے زیادہ فلمیں اور ایک درجن سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنائے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز، ہدایت کار اور کہانی نویس رامانند ساگر ممبئی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

رامانند ساگر کی عمر ستاسی برس تھی اور انہیں بھارتی ٹی وی کی مشہور اساطیری سیریل ’رامائن‘ کی تخلیق پر بہت شہرت حاصل ہوئی تھی۔

رامانند ساگر نے اپنے کیرئر کا آغاز بطور فلم ٹیکنیشن کیا تھا اور ممبئی کی فلم نگری میں ترقی کرتے کرتے وہ ایک کہنہ مشق فلمساز بن گئے تھے۔

رامانند نے پچیس سے زیادہ فلمیں اور ایک درجن سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنائے۔ ان کی چند یادگار فلموں میں انسانیت ، کوہ نور ، پیغام ، گھونگھٹ ، زندگی ، آنکھیں ، للکار ، آرزو ، گیت اور بغاوت کے نام آتے ہیں۔

ٹی وی سیریل رامائن بھارت میں بہت مقبول ہوئی تھی

رامانند ساگر کی زندگی پرگیت کار ،مکالمہ نگار اور معروف صحافی حسن کمال نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ساگر جی جو کام کرتے ،اس میں ڈوب کر کرتے۔ وہ بہت روشن خیال انسان تھے۔ان کا علم بہت وسیع تھا۔ہر فن پر ہر موضوع پر آپ ان سے گھنٹوں گفتگو کر سکتے تھے۔وہ سیکولر مزاج انسان تھے اور وقت کے پابند‘۔

حسن کمال کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساگر جی کے ساتھ فلم’سلمٰی‘ میں کام کیا تھا جس میں ہیروئین پاکستانی اداکارہ سلمی آغا اور ہیرو راج ببر تھے۔ اس فلم کے نغمے حسن کمال نے ہی لکھے تھے۔

ساگر کو اردو زبان سے بہت لگاؤ تھا ۔وہ ایک اچھے ناول نگار اور افسانہ نگار بھی تھے۔ برصغیر کی تقسیم پر بھی رامانند ساگر نے ایک ناول’اور انسان مر گیا‘ لکھا۔ اس کے علاوہ ان کے کئی افسانے اردو کے رسائل اور جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں
آرتھرمِلر انتقال کر گئے
11 February, 2005 | فن فنکار
امریش پوری انتقال کرگئے
12 January, 2005 | فن فنکار
جمشید انصاری انتقال کر گئے
24 August, 2005 | فن فنکار
پرویز مہدی انتقال کر گئے
29 August, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد