BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 August, 2005, 12:38 GMT 17:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی مسلمان بمبارفلم کےپردے پر
سٹوکرڈ چینگ
سٹوکرڈ چینگ لندن بمباروں کے بارے میں بنائے جانے والی فلم میں شامل ہیں
لندن میں برطانوی مسلمان بمباروں کے بارے میں بنائے جانے والی ایک فلم مونٹریال ورلڈ فلم فیسٹول کے مقابلے میں دیکھائی جائےگی۔

’ریڈ مرکری‘ نامی یہ فلم تین بنیاد پرست مسلمان بمباروں کی کہانی ہے جو برطانیہ میں پیدا ہوئے۔اس فلم میں یہ بمبار مہلک بم کی مدد سے لندن کے ایک ریسٹورنٹ پر قبضہ کرلیتے ہیں۔

ریڈ مرکری کی ہدایتکاری کےفرائض رائے بیٹرسبائی نے انجام دیے۔ اس کا ورلڈ پریمئیر ستائیس اگست کو اس فیسٹول کے موقع پر کیا جائے گا۔

یہ امید کی جارہی ہے کہ جولائی میں لندن میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کے پس منظر میں یہ فلم شائقین کی پسندیدگی حاصل کرلے گی۔ سات جولائی کو لندن میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں نے چھپن افراد کی جان لی تھی۔

اس فلم کا اسکرپٹ فرخ دھونی نے لکھا ہے۔ اس فلم میں اس بات کا تجزیہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ کون سی بات نوجوان مسلمانوں کی دوسری نسل کو شدت پسندی کی جانب راغب کرتی ہے۔

اس فلم کی کہانی بتاتی ہے کہ کس طرح تین نوجوان مسلمان ایک خاص مقصد
کو حاصل کرنے کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں اور اس کوشش میں لندن کے ایک ریسٹورنٹ پر قبضہ کر لیتے ہیں۔

اس فلم میں ان مسلمان نوجوانوں، یرغمالیوں اورفورسز کے ردمیان جنگ
دیکھائی گئی ہے۔

اس فلم میں اداکاری کرنے والوں میں ران سلور، جولیٹ سٹیوسن، سٹوکرڈ چینگ اور برطانیہ کےایک ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نوین چودھری
شامل ہیں۔

فلم اس سال کے آخر میں شہر کےسینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد