BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 August, 2005, 18:02 GMT 23:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مارلن نےخودکشی نہیں کی تھی
مارلن منرو
اداکارہ مارلن کی موت اگست انیس سو باسٹھ میں خواب آور دوا کے زیادہ استعمال سے ہوئی تھی
مارلن منرو اور ان کے نفسیاتی معالج کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگواب تحریری شکل میں منظر عام پر آئی ہے جس سے انیس سو باسٹھ میں خودکشی سے پہلے ان کی دماغی حالت کا صحیح اندازہ ہوتاہے۔

مارلن کا انتقال انیس سو باسٹھ میں ہوا تھا اور بتایا گیا تھا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

مارلن کے قتل کے حوالے سے تفتیش کرنے والے جون مائنر ڈسٹرکٹ اٹارنی کےدفتر میں کام کرتے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ مارلن کی اپنے نفسیاتی معالج سےگفتگو کے ٹرانسکرپٹ دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مارلن اپنی ہلاکت کے کھیل کا ایک شکار ہوئیں۔

اداکارہ مارلن کی موت اگست انیس سو باسٹھ میں چھتیس سال کی عمر میں خواب آور دوا کے زیادہ استعمال سے ہوئی تھی۔ ان کی موت جسے خودکشی کا نام دیا گیاشروع ہی سے متنازعہ رہی ہے۔

مارلن کی اپنے نفسیاتی معالج سے ہونے والی گفتگو کے یہ ٹیپ جون مائنر نے ان کے تھراپسٹ ڈاکٹر ریلف گرین سن سے حاصل کیے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کیس کےحوالے سےان ٹیپس سے جامع اور اہم نکات حاصل ہوئے جو ان کی خواہش پر مارلن کے تھراپسٹ ڈاکٹر ریلف گرین سن نے انہیں سنوائے تھے۔

لیکن ان ٹیپس کی درست ہونے کے بارے میں مختلف سوال اٹھائے گئے ہیں۔

ایک اخبار لاس اینجلس ٹائمز نےمائنر کی اجـازت سےاس ٹیپ سے کچھ اقتباسات جمعہ کو اخبار میں شائع کیے۔ اس نے یہ بھی لکھا کہ مائنر نے ڈاکٹر ریلف گرین سن سے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ اس بارے میں کسی سے کچھ نہیں کہےگا۔

مگر انہوں نے ڈاکٹر کی موت کے بعد اس وعدہ کواس وقت توڑ دیا جب مارلن کی سوانح حیات لکھنے والوں میں سے کچھ نے ان کی موت کے سلسلے میں شک کا دائرہ ڈاکٹر تک بڑھایا۔

مائنر کا اس بارے میں کہنا ہےکہ ادکارہ کی موت کی وجہ بننے والے عوامل ان کی زندگی میں نظر نہیں آتے کیونکہ وہ اپنے مستقبل میں کچھ کرگزرنے کے حوالےسے بہت سے منصوبہ رکھتی تھیں۔

وہ کہتے ہیں ٹیپ بتاتے ہیں کہ وہ شکسپئر کے خیالات سے بہت متاثر تھیں۔
اوراس بارے میں آسکر ایوارڈ جیتے کے بارے میں پرعزم تھیں۔

ان ٹیپوں سے ان کے اداکار جون کرافرڈ کے تعلقات، بیس بال کے کھلاڑی جو میگیو اور ڈرامہ نگار آرتھرمیلر کےساتھ ناکام شادیوں کے حوالے سے کی گئی گفتگو کا بھی پتہ چلتا ہے۔

ان تمام موضوعات پر انہوں نے اپنے نفسیاتی معالج کے سوالات کے بڑے کھلے انداز میں جوابات دیے تھے۔

یہ ٹیپ رابرٹ کینیڈی اور ان کے بھائی صدر جے ایف کینیڈی سے ان کےتعلقات کےرازوں کا کسی قدر پردہ اٹھتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد