BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 June, 2005, 03:11 GMT 08:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امیتابھ بچن کی ’ سرکار‘

ابھیشیک
ابھیشیک اور امیتابھ نے باپ بیٹے کا کردار ادا کیا ہے
بولی وڈ کی زیادہ تر فلمیں ہالی وڈ کا چربہ ہوتی ہیں لیکن کچھ فلمساز اسے اپنا ’ٹچ‘ دینے کی کوشش کرتے ہیں فلمساز رام گوپا ل ورما نے بھی ماریو پوزو
(Mario Puzo) کے ناول ’گاڈ فادر‘ سے متاثر ہو کر فلم سرکار بنائی لیکن اسے دیسی ٹچ دینے کے لیے انہوں نے سیاسی پارٹی کے رہنما ’بالا صاحب ٹھاکرے‘ کا انداز دیا۔

فلم میں سرکار، گاڈ فادر یا بالا صاحب ٹھاکرے کا کردار امیتابھ بچن ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہاتھ اور گلے میں اسی طرح رودراکش ہے جس طرح بالا صاحب ٹھاکرے پہنتے ہیں، پیشانی پر بڑا سا تلک، لیکن رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ یہ فلم بال ٹھاکرے کی شخصیت سے ضرور متاثر ہو کر بنائی گئی ہے لیکن یہ فلم ان کی زندگی کی عکاسی نہیں کرتی ہے۔

فلم میں ’سرکار‘ کا کردار کسی ڈان کا نہیں ہے بلکہ وہ ایک با رعب شخصیت کا مالک ہے جس کی اپنے لوگوں پر دھاک ہے۔ وہ قانون اور ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر اپنے انداز میں فیصلے کرتا ہے اور اس کا حکم ہی اس کے لوگوں کے لیے خدائی درجہ رکھتا ہے۔ سرکار کا ماننا ہے کہ جو کچھ زندگی میں ہے وہ صرف طاقت ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن پہلی مرتبہ پردے پر ایک ساتھ بنٹی اور ببلی میں آئے لیکن سرکار میں فلمی باپ بیٹے بنے ہیں اور دونوں میں خیالات اور اصولوں کا ٹکراؤ ہوتا ہے۔ ابھیشیک تعلیم حاصل کرنے کے لیے ملک سے باہر جاتا ہے اور وہاں اسے ایک لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے۔ جب وہ واپس آتا ہے تو اسے باپ کی کئی باتوں سے اختلاف ہوتا ہے اور باپ کا یقین ہے کہ دنیا میں کچھ بھی صحیح یا غلط نہیں بلکہ صرف طاقت ہی سب کچھ ہے ۔

فلم میں امیتابھ کی بیوی سپریہ پاٹھک بنی ہیں بڑے بیٹے کا رول کے کے مینن کر رہے ہیں اور ان کی بیوی رخسار ہیں جبکہ ابھیشیک کے سامنے قطرینہ کیف ہیں ۔

رام گوپال ورما نے اس فلم میں ابھیشیک بچن کے کام کی بہت تعریف کی ہے انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ ابھیشیک اداکاری میں امیتابھ بچن سے کئی جگہ بہتر ہیں۔ لیکن ابھیشیک اسے نہیں مانتے ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد اداکاری کے انسٹی ٹیوٹ ہیں۔

جونیئر امیتابھ کی پندرہ فلاپ فلموں کے بعد حال ہی میں کئی فلمیں کامیاب ہوئی ہیں جن میں ’یوا، دھوم ، اور بنٹی اور ببلی‘ شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد