صلیبی جنگ پرفلم،مسلمانوں کا فائدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صلیبی جنگوں کے موضوع پر ہالی وڈ کی فلم میں کام کرنے والے دو عرب اداکاروں کا کہنا ہے کہ فلم کے سبب مغربی حلقے مسلمانوں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔ فلم’ کنگڈم آف ہیون‘ میں بارہویں صدی عیسوی میں تیسری صلیبی جنگ کے دوران یروشلم پر قبضے کے لیے مسلمانوں اور عیسائیوں کی جنگ دکھائی گئی ہے۔ شامی اداکار غسان مسعود فلم میں مسلم رہنما صلاح الدین ایوبی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں پرانے اور روایتی خیالات کی تصدیق نہیں کی گئی۔ فلم کنگڈم آف ہیون کے ہدایتکار رِڈلی سکاٹ ہیں جس میں آرلینڈو بلوم اور لیئم نیسن نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ غسان مسعود کا کہنا ہے کہ فلم کے باعث امریکہ کی سمجھ میں یہ بات آ جائے گی کہ مشرق وسطیٰ کے بحران کا حل جنگ کی نسبت سفارتکاری کے ذریعے زیادہ بہتر طور پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ تیرہ کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کی جانے والی کنگڈم آف ہیون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم موسمِ سرما کی بڑی فلم ہو گی۔ بعض مذہبی شخصیات نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ فلم کے باعث مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے تصادم کو ہوا ملے گی جس کے نتیجے میں مغربی ممالک کی اسلام سے نفرت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||