جیکسن، عدالت میں دوسری پیشی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاپ سنگر مائیکل جیکسن عدالتی کارروائی کے دوسرے روز منگل کو بھی عدالت میں پیش ہوں گے جہاں پہلے جیوری کے ارکان کو چنا جائے گا اور پھر یہی ارکان مائیکل جیکسن کے مقدمے کا فیصلہ کریں گے۔ مائیکل جیکسن پر بچوں کے خلاف زیادتی کے متعدد الزامات ہیں۔ بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت سانتا ماریہ کیلیفورنیا میں جیکسن کے خلاف عدالتی کارروائی پیر سے شروع ہوئی تھی۔ پیر کو جیوری کے تین سو ارکان ارکان جج کے سامنے حاضر ہوئے تھے اور اتنے ہی ارکان منگل کو بھی عدالت میں حاضر ہوں گے۔ عدالتی کارروائی کے اگلے چھ ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مائیکل جیکسن ایک بچے کو شراب پلانے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے آئے ہیں۔ پیر کو جیکسن سفید لباس میں عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ عدالت کے باہر ان کی حمایت کے لیے جیکسن کے 200 مداح جمع تھے۔ اس عدالتی کارروائی پر میڈیا کے بے شمار اداروں کی توجہ مرکوز ہے اور اسے ’اس صدی کی کارروائی‘ قرار دیا جارہا ہے۔ عدلت کے جج اور وکلاء نے چار ہزار مقامی افراد کی فہرست میں سے 12 جیوری کے ارکان کا انتخاب کیا ہے جو ان کے خیال میں منصفانہ طریقے سے حتمی فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ توقع ہے کہ جیوری کے ارکان کے انتخاب کا عمل ایک ماہ پر محیط ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا تھا ’جب سچ سامنے آئے گا تو مجھے بری کردیا جائے گا‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||