BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 October, 2004, 18:58 GMT 23:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنینی کی عراق پر ’مزاحیہ‘ فلم
عراق کے فلمی اداکار اور ہدایت کار بینگنی
رابرٹو بنینی اٹلی کے مشہور فلمی اداکار اور ہدایت کار ہیں
اٹلی کے آسکر ایوارڈ یافتہ رابرٹو بنینی اب عراق پر ایک ’مزاحیہ‘ فلم بنارہے ہیں۔

بنینی اٹلی کے مشہور فلمی اداکار اور ہدایت کار ہیں۔ جنکی 1998 میں بنائی گئی فلم ’’لائف از بیوٹی فل‘‘ نے بین الاقوامی شہرت پائی تھی۔

بنینی کی فلم ’دی ٹائیگر اینڈ دی سنو‘ ( شیر اور برف) عراق کے حالات پر مبنی ہے۔ اور 2005 میں ریلیز ہونے والی ہے۔

اس فلم میں بنینی ایک شاعر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جو کہ اتفاق سے 2003 میں عراق آ پہنچے ہیں۔ اور حالات کا سامنا کر نے لگتے ہیں۔ فلم کے پس منظر میں جنگ شامل ہے اور بنینی بطور شاعر اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔

بنینی کو پوری امید ہے کہ ساری دنیا کے حاضرین ان کے اس کردار کی شناخت کرپایں گے۔

اس فلم کی خصوصیت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ’اس فلم میں ایک آدمی ہے جو دنیا بھر کی نمائندگی کر رہا ہے ‘۔

بنینی نے اٹلی کے رائے ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عراق میں مغربی ملکوں کے کردار کی نقطہ چینی کی ہے۔

انہوں نے کہا ’عراق میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مغرب والے کر رہے ہیں۔ وہ سب جو یہ کر رہے ہیں وہ مغرب کے تعلیم یافتہ ہیں۔ وہ مشرق والے نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ مشرق نے دنیا کو کتنے خواب دیے ہیں اور ہم مشرق کے بڑے شکر گزار ہیں اور اس کی ساری پیاری چیزوں کو چاہتے ہیں‘۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بینگنی نے مشکل موضوع کا انتخاب کیا ہو اور اسے ہلکے پھلکے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہو۔

ان کی فلم ’لائف از بیوٹی فل‘ نے بہترین اداکاری، بہترین غیر ملکی فلم، اور فلم کے طبع زاد ہونے کے لیے تین اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیے تھے۔

اس فلم میں مزاحیہ انداز میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح اٹلی کے اطالوی فاشسٹ اور جرمنی کے نازی اٹلی ہی کے ایک یہودی خاندان کا ناک میں دم کر دیتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد