راکھی کے مودی کی تصویر والے لباس پر تنازع

،تصویر کا ذریعہDale Bhagwagar Media Group
- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
کچھ لوگ اس بات پر صدق دل سے یقین رکھتے ہیں کہ ’بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘ اور لگتا ہے کہ راکھی ساونت ان میں سے ایک ہیں۔
٭ <link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/08/160813_bollywood_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
اب انھوں نے پبلسٹی کے لیے ایک انوکھا اور خاصا بھدا طریقہ اپنایا ہے۔ راکھی آج کل امریکہ میں ہیں اور شکاگو میں بھارت کے یومِ آزادی کے جشن سے پہلے ایک پارٹی میں انھوں نے ایک لباس زیب تن کیا جس پر جگہ جگہ بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کی تصاویر بنی ہوئی ہیں۔
یہ تصاویر لباس پر کچھ مخصوس جگہوں پر بنائی گئی ہیں اب ان کا لباس اور وہ خود خبر کا موضوع بنی ہوئی ہیں اور سوشل میڈیا پر راکھی ٹرینڈ کرنے لگی ہیں جہاں کچھ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا ہے تو بہت سے لوگوں نے اسے مذاق کا موضوع بنا لیا ہے۔
لیکن راکھی کا دعوی ہے کہ وہ کسی کو نہیں صرف ’مودی جی‘ کو جواب دہ ہیں۔ راکھی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ’مودی جی‘ کو ’امپریس‘ (متاثر) کرنے کے لیے ایسا لباس پہنا ہے۔ ویسے آپ کو یاد ہوگا کہ خود مودی جی نے وزیراعظم بننے کے فوراً بعد خود اپنے ہی نام سے بنا ہوا ایک لباس پہنا تھا تو ہو سکتا ہے کہ شاید وہ راکھی سے واقعی ’امپریس‘ ہو جائیں۔
وویک اوبرائے کا ارادہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اداکار وویک اوبرائے کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی توجہ ایکٹنگ سے ہٹا کر پروڈکشن پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں اتنا ہی نہیں انھوں نے ایک بلاگ شروع کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔
وویک کا کہنا ہے کہ وہ ایسے ہیروز کی سچی کہانیاں بتانا چاہتے ہیں جنھوں نے کسی نہ کسی طرح سماجی کاز کے لیے کام کیا۔
لگتا ہے کہ وویک آج کل زیادہ کچھ نہیں کر رہے ہیں اور شاید اسی لیے انھیں اتنے اچھے اچھے خیالات آ رہے ہیں اور جہاں تک اداکاری کا تعلق ہے تو انھیں ویسے بھی بہت پہلے ہی پروڈکشن پر توجہ دینی شروع کردینا چاہیے تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ویسے وویک جلدی ہی فلم ’رائے‘ میں نظر آنے والے ہیں۔
سلمان کی اگلی ہیروئن زو زو

،تصویر کا ذریعہGetty
وویک کا ذکر آتے ہیں مجھے سلمان خان کی یاد آنے لگتی ہے ان کے بارے میں خبر یہ ہے کہ اب انھوں نے لداخ میں کبیر خان کے ساتھ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے اور اس فلم کی ہیروئن کے ساتھ حال ہی میں اپنی تصاویر شائع کی ہیں تو سلمان کی نئی ہیروئن کا نام ہے زو زو ہے۔
یہ فلم سنہ 1962 میں چین بھارت جنگ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔
32 سالہ زو زو چین کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔ انھوں نے ’شنگھائی کالِنگ‘ اور ’واٹ وومین وانٹ‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
انھوں نے باقاعدگی سے ہندی سیکھنی شروع کر دی ہے اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔ سلمان خان بھی خوب ہیں برطانیہ، امریکہ اور رومینیا کے بعد اب بالی وڈ کو چین تک پہنچانے کے مشن پر نکل پڑے ہیں۔
دبنگ 3 میں دو ہیروئنیں؟

،تصویر کا ذریعہGetty
کہا جا رہا تھا کہ فلم دبنگ کے ساتھ بالی وڈ میں دھوم مچانے والی سوناکشی سنہا کی جگہ پرینیتی چوپڑہ کو دبنگ کے اگلے سیکوئل میں لیا جا رہا ہے لیکن فلمساز ارباز خان نے حال ہی میں یہ واضح کر دیا کہ سوناکشی بھی فلم میں ہوں گی۔
لیکن ایسی بھی خبریں ہیں کہ تیسری فلم میں دو ہیروئنز ہوں گی اور دوسری لڑکی کا رول زیادہ اہم ہوگا۔ اب سوناکشی پریشان ہیں۔
سوناکشی کی پریشانی اتنی بڑی نہیں جتنا بڑا مسئلہ پرینیتی کا ہے کیونکہ ہر بڑی فلم میں انھیں سائن کرنے کی افواہیں جیسے عام ہو چکی ہیں۔
سوناکشی شکر کریں کہ آپ کو ایک بڑی فلم میں رول مل رہا ہے جب کہ پرینیتی کے حصے میں رول نہیں بلکہ صرف افواہیں آتی ہیں۔
کنگنا رناوت کے انکشافات

،تصویر کا ذریعہ
کنگنا رناوت بھی آئے دن اپنے بارے میں طرح طرح کے انکشافات کرتی رہتی ہی۔ پہلے انھوں نے اپنی زندگی کے ان پہلؤوں کو روشن کیا تھا جن میں ان کے گھروالوں کے ساتھ ان کے تعلقات کا ذکر تھا پھر ان کی زندگی کے کچھ پہلوؤں پر رتک روشن اور ادھین نے روشنی ڈالی۔
اب کنگنا پھر سے نئے انکشافات لے کر آئی ہیں۔ کنگنا کا کہنا ہے کہ جب سے انھوں نے ’اپنی صفائی ستھرائی‘ پر توجہ دینی شروع کی ہے اس وقت سے ان کی زندگی بدل گئی۔
کنگنا کا کہنا ہے کہ وہ بہت سست تھیں اور انھیں غسل کرنا بلکل پسند نہیں تھا اور ان کے والدین بھی اس بات سے کافی پریشان رہتے تھے۔
29 سالہ کنگنا ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت بننے والی فلم کے لانچ کے موقعے پر بات کر رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے اندر اور باہر دونوں طرح کی صفائی ستھرائی بہت اہم ہوتی ہے۔







