’میں منگنی کر رہی ہوں نہ شادی‘

خبر ہے کہ فلم دبنگ تھری میں سلمان کے سامنے پرینیتی کو سائن کیا جا رہا ہے کیونکہ فلم کے پروڈیوسر ارباز خان کو لگتا ہے کہ ’رجو‘ کے کردار کے لیے پرینیتی مناسب رہیں گی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخبر ہے کہ فلم دبنگ تھری میں سلمان کے سامنے پرینیتی کو سائن کیا جا رہا ہے کیونکہ فلم کے پروڈیوسر ارباز خان کو لگتا ہے کہ ’رجو‘ کے کردار کے لیے پرینیتی مناسب رہیں گی
    • مصنف, نصرت جہاں
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن

اداکارہ پرینیتی چوپڑہ فلموں کے لحاظ سے تو آجکل بالکل فارغ ہیں تاہم بڑی بڑی فلموں میں انھیں لینے کی افواہیں خاصی گرم رہتی ہیں۔

پہلے سلمان خان کی فلم سلطان میں انھیں لینے کی افواہیں اڑیں لیکن بعد میں خبر آئی کہ پرینیتی نہیں بلکہ انوشکا فلم کی ہیروئن ہوں گی پھر افواہ پھیلی کہ وہ ارجن کپور کے ساتھ فلم ’مبارکا‘ میں نظر آئیں گی۔ اور اب خبر ہے کہ فلم ’دبنگ تھری‘ میں سلمان کے سامنے پرینیتی کو سائن کیا جا رہا ہے کیونکہ فلم کے پروڈیوسر ارباز خان کو لگتا ہے کہ ’رجو‘ کے کردار کے لیے پرینیتی مناسب رہیں گی۔

پرینیتی چوپڑا کافی دنوں سے کسی بڑے رول میں نہیں دکھیں لیکن ان سے واستہ افواہیں رہتی ہیں

،تصویر کا ذریعہHoture Images

،تصویر کا کیپشنپرینیتی چوپڑا کافی دنوں سے کسی بڑے رول میں نہیں دکھیں لیکن ان سے واستہ افواہیں رہتی ہیں

اس سے پہلے دبنگ فرنچائز میں رجو کا کردار سوناکشی سنہا نے نبھایا تھا لیکن کہا جا رہا ہے کہ سلمان اور سوناکشی کے درمیان اختلافات کے سبب اب انھیں ’دبنگ تھری‘ میں شامل نہیں کیا جا رہا۔ جہاں تک ’دبنگ تھری‘ میں پرینیتی کو سائن کرنے کا تعلق ہے تو دلچسپ بات یہ ہے کہ خود پرینیتی کو اس کا علم نہیں ہے۔ خیر سچائی جو بھی ہو بڑی بڑی فلمیں نہ سہی ان فلموں میں سائن کیے جانے کی افواہیں بھی کوئی کم کامیابی نہیں، کیا پتہ افواہ حقیقت کب بن جائے۔

دپیکا پادوکون کے نام کے ساتھ یوں تو اداکاروں، کھلاڑیوں اور تاجروں سمیت کئی نام جوڑے گئے ہیں
،تصویر کا کیپشندپیکا پادوکون کے نام کے ساتھ یوں تو اداکاروں، کھلاڑیوں اور تاجروں سمیت کئی نام جوڑے گئے ہیں

دپیکا پادوکون کے نام کے ساتھ یوں تو پہلے بھی کئی نام جوڑے گئے جن میں رنبیر کپور سے لے کر کرکٹر یوراج سنگھ اور سدھارتھ مالیہ تک شامل ہیں۔ لیکن اب ایک نام ایسا ہے جس کے بارے میں دپیکا نے نہ تو کبھی تصدیق کی اور نہ ہی تردید اور وہ ہیں رنویر سنگھ۔

رنویر ہیں کہ دپیکا کی جانب اپنی محبت اور عقیدت ظاہر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور دپیکا ہمیشہ ہی رنویر کے متعلق سوالوں کو ٹال دیتی ہیں۔ اب میڈیا نے بھی اس گول مول کہانی کو مزید نیا رنگ دینا شروع کر دیا اور کچھ عرصے سے دپیکا اور رنویر کی منگنی اور شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں ہیں۔ ہر پریس کانفرنس میں دونوں کے رشتوں کے بارے میں سوال پوچھے جانے لگے۔

رنویر دپیکا کی جانب اپنی محبت اور عقیدت ظاہر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنرنویر دپیکا کی جانب اپنی محبت اور عقیدت ظاہر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے

اسی ہفتے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے فیشن شو میں ریمپ پر دلہن کے لباس میں واک کرنے کے بعد جب دپیکا نامہ نگاروں کے روبرو ہوئیں تو کسی منچلے رپورٹر نے پوچھ لیا کہ وہ اپنی شادی میں کیسا لہنگا پہننا چاہیں گی۔ اس پر دپیکا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جی بالکل ایسا ہی لہنگا پہننا چاہوں گی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’اس موقع پر میں اپنی شادی کے بارے میں بھی وضاحت کرنا چاہوں گی اور وہ یہ کہ ابھی منگنی، شادی یا بچے پیدا کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

اداکار رنویر سنگھ جب بھی موقع ملتا ہے تو دیپیکا یادو کون سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں
،تصویر کا کیپشناداکار رنویر سنگھ جب بھی موقع ملتا ہے تو دیپیکا یادو کون سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں

دپیکا نے منگنی اور شادی کے بارے میں جو کہا کسی حد تک ٹھیک ہی ہے لیکن بچے کی پیدائش سے شادی کا کیا تعلق، چاہیں تو توشار کپور سے پوچھ لیں۔

اداکار ارشد وارثی فلموں میں اپنے مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور ہیں خواہ وہ ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ ہو ’لگے رہو منا بھائی‘ یا پھر ’گول مال‘ ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ کامیڈی کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن وہ کبھی بھی ایڈلٹ کامیڈی نہیں کرنا چاہیں گے۔

ارشد کا کہنا ہے کہ وہ خود ذو معنی ڈائیلاگ اور فحش کامیڈی پسند نہیں کرتے

،تصویر کا ذریعہSubhash kapoor

،تصویر کا کیپشنارشد کا کہنا ہے کہ وہ خود ذو معنی ڈائیلاگ اور فحش کامیڈی پسند نہیں کرتے

ارشد کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس طرح کی فلمیں کرتے ہیں وہ ان کے خلاف نہیں ہیں، ظاہر ہے یہ اپنا اپنا فیصلہ ہوتا ہے لیکن وہ خود ذو معنی ڈائیلاگ اور فحش کامیڈی پسند نہیں کرتے۔ ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ زندگی میں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا ان کے لیے عزت نفس بہت اہم ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے گوگل پر جا کر انھیں اس طرح کے کردار میں دیکھیں۔

ویسے ارشد نے یہ بڑے پتے کی بات کی ہے اب سمجھ میں آیا کہ رتیش دیش مکھ اور توشار کپور کیوں اس طرح کی فلمیں کرتے ہیں کیونکہ ان کے بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں۔