بالی وڈ کے کنوارے باپ

توشار کپور باپ بن کر بہت خوش ہیں

،تصویر کا ذریعہtushar FB page

،تصویر کا کیپشنتوشار کپور باپ بن کر بہت خوش ہیں
    • مصنف, نصرت جہاں
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن

شو بِز کی دنیا بھی عجیب ہے یہاں کب کون کیا کرسکتا ہے آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس ہفتے کی دلچسپ خبروں میں سے ایک خبر توشار کپور کی ہے۔ ماضی کے سپر سٹار جتیندر کے صاحبزادے توشار کپور جن کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے ’کنوارے باپ‘ بن چکے ہیں۔ توشار کے یہاں ایک پیٹا پیدا ہوا ہے جس کا نام لکش رکھا گیا ہے۔

٭ <link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/07/160702_bollywood_roundup_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>

ان کے والدین بھی دادا، دادی بننے پر بہت خوش ہیں۔ توشار غالباً ایسے پہلے ہیرو ہیں جنھیں ’بغیر شادی کے پاپا بننے کا اعزاز‘ حاصل ہوا ہے۔ توشار کا کہنا ہے کہ وہ 40 سال کے ہونے والے ہیں اور انھیں محسوس ہوا کہ اب وہ ذہنی طور پر باپ بننے کے لیے تیار ہیں۔ اب کوئی توشار سے پوچھے کہ بھائی پاپا تو آپ بن گئے اب لکش کے لیے ممی کو کب لائیں گے۔

فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ انوشکا شرما ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ انوشکا شرما ہیں

سلمان خان کی مشکلیں ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں۔ فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ کو ریپ کے ساتھ موازنہ کرنے کے ان کے جملے کی گونج اب بھی سب کو سنائی دے رہی ہے۔ نیشنل وومن کمیشن نے ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا جس کو سلمان نے سنا ان سنا کر دیا اب کمیشن نے انھیں آٹھ جولائی کو طلب کیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں اس موضوع پر اینکرز اور تبصرہ نگاروں کی نوٹنکی جاری ہے اور سلمان ہیں کہ ٹس سے مس ہونے کانام نہیں لے رہے۔ اس تنازع کا اثر ان کی فلم ’سلطان‘ کے پروموشن پر بھی ہوتا نظر آ رہا ہے۔ فلم کی ٹیم نے کئی شہروں میں پروموشن کے لیے ان کے دورے منسوخ کر دیے ہیں۔

ویسے یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ اکثر کسی بڑی فلم کی ریلیز سے عین پہلے ہی فلم کے ہیرو یا ہیروئن کے بارے میں کوئی متنازع بات اٹھ جاتی ہے اب جس جس چینل پر سلمان کے اس جملے پر بحث ہو رہی ہے وہیں بحث کے دوران ان کی فلم ’سلطان‘ کے ٹریلرز بھی جم کر دکھائے جا رہے ہیں اب ہوئی نہ فری فنڈ کی پبلسٹی۔ ویسے بڑے بزرگ درست کہتے ہیں کہ بولنے سے پہلے سوچنا ضرور چاہیے۔

نرگس بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننرگس بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں

یوں تو صرف بولنے سے پہلے ہی نہیں بلکہ کبھی کبھی لکھنے سے پہلے بھی سوچ لینا چاہیے، یہ مشورہ اداکارہ نرگس فخری کے لیے کافی سود مند ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ حال ہی میں انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انھیں اپنی زندگی میں کسی مرد کی نہیں بلکہ ایک کتے کی ضرورت ہے۔ دراصل نرگس نے یہ ٹوئٹ ایک پوسٹ پڑھنے کے بعد کی تھی جس میں لکھا تھا کہ جب کتا اپنے مالک کو دیکھتا ہے تو اس کے دماغ میں وہی کیمیکل ری ایکش ہوتا ہے جو محبت میں گرفتار لوگوں میں ہوتا ہے۔اب پتہ نہیں اس طرح کی ٹوئٹ سے پہلے نرگس کے ذہن میں کس طرح کا کیمیکل ری ایکشن ہوا ہوگا۔

عرفان کے اس بیان پر مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عرفان خان کو اپنی اداکاری پر توجہ دینی چاہیے اور انھیں مذہب کے معاملات میں بیانات دینے سے اجتناب برتنا چاہیے
،تصویر کا کیپشنعرفان کے اس بیان پر مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عرفان خان کو اپنی اداکاری پر توجہ دینی چاہیے اور انھیں مذہب کے معاملات میں بیانات دینے سے اجتناب برتنا چاہیے

اداکار عرفان نے رمضان اور بکروں کی قربانی کے بارے میں ایک متنازع بیان دے دیا۔ اس بارے میں عرفان کا کہنا تھا ’رمضان میں روزے رکھنے کے بجائے لوگوں کو اپنے اندر ٹٹولنا چاہیے جب کہ قربانی کے نام پر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے۔‘

واضح رہے کہ عرفان خان نے جمعرات کو کہا تھا ’ہم قربانی کے پیچھے اصل مقصد کو سمجھے بغیر یہ مذہبی فریضہ انجام دیتے ہیں۔‘

عرفان کے اس بیان پر مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عرفان خان کو اپنی اداکاری پر توجہ دینی چاہیے اور انھیں مذہب کے معاملات میں بیانات دینے سے اجتناب برتنا چاہیے۔

لگتا ہے عرفان خان بھی خود کو ایک بڑا خان ثابت کرنے کی دوڑ میں لگ گئے ہیں یا پھر شاید انھیں لگتا ہے کہ ’کونٹروورسیز‘ آپ کو بڑا سٹار بناتی ہے۔