آئیفا ایوارڈز: بہترین اداکارہ دیپکا، بہترین ادکار رنویر سنگھ

،تصویر کا ذریعہEPA
سپین کے شہر میڈرڈ میں منعقدہ 17ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز یعنی آئیفا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے نام رہا۔
بہترین اداکار، ہدایت کار اور معاون اداکارہ کے علاوہ ٹیکنیکل زمرے میں اسے مزید نو ایوارڈز ملے یعنی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کو مجموعی طور پر 12 ایوارڈز ملے۔
اگر چہ بہترین فلم کے ایوارڈ پر سلمان خان کی اداکاری والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے قبضہ کر لیا تاہم وہ بہترین اداکار کا ایوارڈ نہ جیت سکے اور یہ ایوارڈ رنویر سنگھ کو فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے دیا گيا۔

،تصویر کا ذریعہGetty
دوسری جانب بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیپکا پاڈوکون کو ’باجی راؤ مستانی‘ کے بجائے فلم ’پیکو‘ کے لیے دیا گيا۔
انیل کپور کو فلم ’دل دھڑکنے دو‘ کے لیے بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
آئیفا کا 17 واں سال پرینکا چوپڑہ کے لیے خصوصی ایوارڈ ’وومن آف دا ایئر‘ لے کر آیا ہے۔ اس سے قبل انھیں ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے دوسرے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔
اہم ایوارڈز کی ایک جھلک:

،تصویر کا ذریعہGetty
- بہترین فلم: بجرنگی بھائی جان
- بہترین اداکا: رنویر سنگھ (باجي راؤ مستانی)
- بہترین اداکارہ: دیپکا پڈوکون (پيكو)
- بہترین ہدایتکار: سنجے لیلا بھنسالی (باجي راؤ مستانی)
- بہترین معاون ایکٹر: انل کپور (دل دھڑکنے دو)
- بہترین معاون اداکارہ: پرینکا چوپڑا (باجي راؤ مستانی)
- بہترین کہانی: جوہی چترویدی (پيكو)
- بہترین ایکٹر (کامک رول): دیپک ڈوبريال (تنو ویڈز منو ریٹرن)
- بہترین پلے بیک سنگر (خاتون): مونالي ٹھاکر (گيت: موہ موہ کے دھاگے، فلم: دم لگا کے ہیشا)
- بہترین پلے بیک سنگر (مرد): پپون (موہ موہ کے دھاگے)
- بہترین نیا اداکار: وکی کوشل (مسان)
- بہترین نئی اداکارہ : بھومی پینڈنیکر (دم لگا کے ہيشا)
- وومن آف دی ایئر: پرینکا چوپڑا

،تصویر کا ذریعہAFP
23 جون سے شروع ہونے والی یہ فلمی ایوارڈ تقریب 26 جون کو اپنے اختتام پر پہنچی جس میں سلمان خان، رتیک روشن، پرینکا چوپڑہ، دیپکا پاڈوکون، سوناکشی سنہا وغیرہ نے اپنی فنکاری کا جلوہ بکھیرا۔
اس پروگرام کو کلرز چینل نے پیش کیا جبکہ میزبانی شاہد کپور اور فرحان اختر نے کی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







