سلمان نے اپنی غلطی اسی وقت مان لی تھی

،تصویر کا ذریعہAFP
- مصنف, ُسپریا سوگلے
- عہدہ, بی بی سی ہندی ڈاٹ کام، ممبئی
محبوب سٹوڈیو میں میں اس دن سلمان خان کے پاس ہی بیٹھی تھی کیونکہ تمام سیٹیں بھر چکی تھیں۔
پریس کانفرنس میں سلمان سے سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوا اور تمام لوگوں نے ایک ایک کر سلمان سے اپنے سوال پوچھنا شروع کر دیے۔
تیسرے منٹ میں ہی میری باری آگئی، میں نے سلمان سے پوچھا کہ پہلوان کی طرح ٹریننگ کرنے میں آپ کو کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جس کے جواب میں سلمان منھ بنا کر بتانے لگے کہ وہ کس طرح محنت کرتے تھے، پٹكي کھاتے، کشتی کی پریکٹس کرتے تھے اور یقین مانئے کہ وہ بڑے ہی دل لگی کے ساتھ یہ سب بتا رہے تھے۔
سب کو قدرتی طور سے ہنسی آ رہی تھی کہ اچانک سلمان کے منہ سے نکلا کہ وہ کسی ’ریپ وكٹم‘ کی طرح محسوس کر رہے تھے۔

،تصویر کا ذریعہYRF films
یہاں تک کہ کہانی آپ سب نے سنی ہوگی لیکن اصل کہانی اس کے بعد کی ہے۔
سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز کے مطابق سلمان کی اس بات پر سب ہنسنے لگے اور پھر بات آئی گئی ہوگئی، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔
سلمان کی اس بات کو سن کر پہلی قطار میں بیٹھے لوگ کچھ بے چین ہوگئے، میں نے سلمان کی جانب دیکھا تو سلمان بھی بولتےبولتے رک گئے، انہوں نے بھی محسوس کیا کہ وہ کچھ غلط کہہ گئے ہیں، سلمان فوری طور پر بولے، ’نہیں، مجھے یہ نہیں کہنا چاہئے تھا، میں کہنا چاہ رہا تھا کہ میں چل نہیں پا رہا تھا‘۔
سلمان نے اپنے الفاظ واپس لیے اور اس دوران پیچھے والی قطار کے لوگ جو اب پچھلی بات پر ہنس رہے تھے خاموش نہیں ہوئے تھے۔ سننے والے کو ایسا لگے گا کہ لوگ سلمان کی’ریپ‘ والی بات پر ہنس رہے تھے لیکن 30 لوگوں میں سے کون کتنی دیر تک ہنسے گا یہ طے نہیں کیا جا سکتا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAP
لیکن میں یہ بات دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ سلمان اور ان کے پاس بیٹھے لوگ اس وقت بے چین ہو گئے تھے۔
سلمان اپنے الفاظ واپس لے چکے تھے اور ہم اس بات کو بھول گئے۔ لیکن اچانک اتوار کو رات گئے ایک میڈیا ہاؤس نے اس بیان کو اپنی ہیڈ لائن بنا دیا۔
پیر کی صبح آتے آتے ہمیں کئی چینلز اور اخبارات سے فون آنے لگے کہ ہم سامنے آئیں اور بتائیں کہ سلمان نے کیسے ریپ جیسے گھناؤنے لفظ کا مذاق میں استعمال کیا ہے، لیکن میں اس سے متفق نہیں تھی۔
سلمان نے ایسا کسی سوچ کے تحت نہیں کیا تھا وہ ایک غلطی تھی جو انھوں نے اسی وقت محسوس کر لی تھی۔
سلمان نے جو کہا تھا وہ مجھے برا لگا تھا، خاص طور پر ایک عورت ہونے کے ناطے، لیکن ایک ذمہ دار صحافی ہونے کے ناطے میں اس سے انکار نہیں کر سکتی کہ سلمان نے اپنی غلطی مان لی تھی کہ انہیں ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا۔







