ایشوریہ کی لپ سٹک، انوشکا کے ہونٹ، پریتی کی پارٹی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
اداکار وویک اوبرائے نے کئی فلموں میں گینگسٹر، جرائم پیشہ، اور انڈر ورلڈ ڈان کے کردار نبھائے ہیں۔
سنہ 2002 میں فلم’ کمپنی‘ میں چندو اور فلم ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا ‘ میں مایا کے کردار وویک کےلیے بہت اہم رہے ہیں کیونکہ انہی کرداروں نے ان کے ڈوبتے کیریئر میں ایک نئی جان پھونکی تھی۔
٭ <link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/05/160521_bollywood_roundup_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
اب وویک ایک بار پھر رام گوپال ورما کی فلم میں سابق ڈان متھوپا کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ جب وویک سے پوچھا گیا کہ انھیں اس طرح کے کردار کیوں پسند ہیں تو وویک کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کرداروں میں اکثر انھیں سراہا گیا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان سے انھیں ’کک‘ ملتی ہے۔
اب پتہ نہیں وویک کونسی ’کک‘ کی بات کر رہے ہیں؟ ماضی میں محبت کی کک انھیں پہلے ہی اتنی بھاری پڑ چکی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ وہ کام پر دھیان دیں کک پر نہیں۔کہیں سلمان خان کو پتہ چل گیا تو!
ایشوریہ کی لپ سٹک

،تصویر کا ذریعہGetty
پچھلے ہفتے کانز فلم فیسٹیول کے دوران ایشوریہ رائے کی کاسنی لِپ سٹک کے سبب سوشل میڈیا میں خاصی ہلچل رہی۔ کچھ لوگوں نے مذاق اڑایا تو کچھ نے ایش کی ہمت کی داد دی۔
42 سالہ ایشوریہ رائے نے بھی ہمت کے ساتھ اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ان کا کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد جس طرح کے ردِ عمل سامنے آ رہے ہیں وہ انھیں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ایشوریہ کہتی ہیں کہ وہ اس بار کچھ مختلف کرنا چاہتی تھیں اور اچھے برے دونوں طرح کے ردِ عمل سے خوش ہیں۔

،تصویر کا ذریعہsonam kapoor official facebook account
ایشوریہ کی فلم سربجیت رواں ہفتے ریلیز ہوئی ہے اور ایسے میں کسی بھی طرح کی پبلسٹی ایشوریہ کے لیے اچھی ہی ہوگی اب کہیں یہ کاسنی لپ سٹک بھی اسی پبلسٹی کا حصہ تو نہیں؟
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ویسے ایشوریہ کو سونم کپور جیسی جونئیر اداکارہ سے سبق سیکھنا چاہیے جنھوں نے انتہائی پر وقارانداز اور سادگی کے ساتھ سفید لباس میں کانز کے ریڈ کارپٹ پر چل کر زبردست تحسین حاصل کی اور یوں بھی کچھ چیزیں عمر کےساتھ ہی اچھی لگتی ہیں۔
انوشکا کے ہونٹ

،تصویر کا ذریعہGetty
ہونٹوں سے یاد آیا کہ اداکارہ انوشکا شرما بھی آج کل اپنے ہونٹوں ہی کے سبب خبروں اور سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔
یوں تو ان کے ہونٹوں کا ذکر دو سال پہلے سامنے آیا تھا جب ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انھوں نے اپنے ہونٹوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے سرجری کروائی ہے۔اس پر لوگوں نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اب حال ہی میں ’ویگ میگزین‘ کو اپنے ایک انٹرویوں میں انوشکا نے ایک بار پھر اپنے ہونٹوں کا ذکر چھیڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ انسان ہیں جس میں کمی بھی ہو سکتی ہے۔
انوشکا کا کہنا ہے کہ انھوں نے جو بھی کیا وہ ان کی فلم ’بامبے ویلویٹ‘ کی ضرورت تھی اور ’میرے اس جرات مندانہ فیصلے پر لوگوں نے میری ہمت کی داد بھی دی‘۔
اب کوئی انوشکا سے پوچھے کہ سنہ 2014 میں جب کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تھا تو انھوں یہ کیوں کہا تھا کہ یہ سرجری نہیں بلکہ میک اپ کا کمال ہے۔ اب کہا نہیں جا سکتا کہ انوشکا پہلےسچ بول رہی تھیں یا اب۔
پریتی زنٹا کی پارٹی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
حال ہی میں بالی وڈ کی سینئیر اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی شادی کی خوشی میں بالی وڈ کے اپنے دوستوں کے لیے ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں انڈسٹری کے تمام بڑے بڑے سٹارز شامل ہوئے۔ ان میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور ابھشیک بچن بھی تھے۔
خبروں کے مطابق اس پارٹی کی دلچسپ بات یہ تھی کہ شاہ رخ، ابھشیک اور سلمان خان کافی دیر تک محو گفتگو رہے اور پارٹی ختم ہونے پر ابھشیک شاہ رخ کے ساتھ سلمان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ چلے گئے جہاں پوری رات محفل جمی رہی کیونکہ پریتی اور ان کے نئے نویلے شوہر جین گڈ اینف بھی گلیکسی جا پہنچے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شاہ رخ اور پریتی تک تو بات ٹھیک تھی لیکن ابھشیک اور وہ بھی سلمان کے گھر یہ بات لوگوں کے لیے ہضم کرنا مشکل ہوگی۔
بحر حال خبریں یہ بھی ہیں کہ پارٹی میں سلمان نے اپنی دوست لولیہ وینتور کا اپنے ان سبھی دوستوں سے ’رسمی تعارف‘ بھی کروایا ہے تو ہو سکتا ہے کہ اگلی پارٹی سلمان کی ہو جس میں ابھشیک کے ساتھ ایشوریہ بھی شامل ہوں۔







