افطار پارٹی میں سلمان کے ساتھ قطرینہ بھی موجود

سلمان خان اور قطرینہ کیف بالی وڈ کی معروف افطار پارٹی میں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسلمان خان اور قطرینہ کیف بالی وڈ کی معروف افطار پارٹی میں

بالی وڈ کی معروف افطار پارٹی میں اس بار شاہ رخ اور سلمان کے علاوہ اداکارہ قطرینہ کیف بھی نظر آئیں۔

بابا صدیقی کی سالانہ افطار پارٹی میں کئی سال قبل شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان ایک عرصے کی دوریوں کے بعد ملاقات کروائی گئی تھی اور اس کے بعد ایک دو ملاقاتیں مزید ہوئیں اور دشمنی پھر سے دوستی میں بدل گئی۔

اخبار دا ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اتوار کی شام بالی وڈ کی سب سے بڑی افطار پارٹی تھی جس میں شاہ رخ خان کو پہنچنے میں کافی دیر ہوگئي اور وہ رات نو بجے ہی وہاں پہنچ سکے اور ڈنر میں شرکت کی۔

ان کے پارٹی میں آنے سے قبل سلمان خان، قطرینہ کیف، ارپتا اور الویرا خان پارٹی سے جا چکے تھے۔

قطرینہ کیف ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ آئیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنقطرینہ کیف ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ آئیں

دراصل شاہ رخ ایک فلم کی شوٹنگ میں مشغول تھے تاہم انھوں نے بابا صدیقی کی پارٹی میں شرکت کی۔

اس پارٹی میں سلمان خان کی بہن ارپتا اپنے بیٹے اہل کے ساتھ نظر آئیں۔

ان کے علاوہ اداکارہ بپاشا باسو اپنے خاوند کے ساتھ وہاں موجود تھیں۔

ان کے علاوہ بالی وڈ اداکار تشار کپور، آر مادھون، سونو سود، اداکارہ کائنات اروڑہ، ایشا گپتا، آدیتی رائے، اپنے زمانے کی معروف اداکارہ نغمہ، ایلی اورام، فلم ہدایت کار مدھر بھنڈارکر، ہدایت کار ساجد اور فرہاد سامجی، سبھاش گھئی، ٹی وی اداکارہ رشمی ڈیسائی اور شویتا تیواری وغیرہ بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

سلیم خان اور ہیلن کو بابا صدیقی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسلیم خان اور ہیلن کو بابا صدیقی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

اخبار دا انڈین ایکسپریس کے مطابق ممبئی کے سیاست دان بابا صدیقی نے کہا کہ انھوں نے سلمان خان اور ارپتا کے کہنے پر ہی افطار پارٹی میں خواتین کو مدعو کیا ہے۔

قطرینہ کیف کےساتھ فلم ہدایت کار کبیر خان بھی نظر آئے۔

پہلے یہ خبر گرم تھی کہ سلمان خان اپنی گرل فرینڈ یولیا وینٹور کے ساتھ اس پارٹی میں شرکت کریں گے لیکن سلمان تو ان کے ساتھ نہیں تھے تاہم ان کی دیرینہ دوست قطرینہ کیف نے سب لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

چند سال قبل سلمان اور شاہ رخ کو بابا صدیقی کی پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا

،تصویر کا ذریعہCrispy bollywood

،تصویر کا کیپشنچند سال قبل سلمان اور شاہ رخ کو بابا صدیقی کی پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا

ارپتا کے بیٹے اہل کو پیار کرتے ہوئے سلمان خان اور قطرینہ کیف کوچند لمحے کے لیے ساتھ دیکھا گيا۔

سلمان کے والد سلیم خان اور ان کی اہلیہ ہیلن بھی اس موقعے پر وہاں موجود تھیں۔