پرینکا چوپڑہ دس ’ملینیئل لیڈرز‘ میں شامل

پرینکا فی الحال ہالی وڈ کے لیے شوٹنگ کر رہی ہیں
،تصویر کا کیپشنپرینکا فی الحال ہالی وڈ کے لیے شوٹنگ کر رہی ہیں

بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شامل پرینکا چوپڑہ کو دنیا کے دس ملینیئل لیڈرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس اعزاز پر انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا: ’اس قدر شاندار لوگوں کی فہرست میں شامل کیا جانا بہت اچھا لگتا ہے۔ آپ کا شکریہ۔‘

اس سے قبل وہ ٹائم ميگزین کی انتہائی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کی جا چکی ہیں اور اب انھیں ’یو ایس نیوز‘ کی فہرست میں شامل کیا گيا ہے۔

ان نمایاں اور باوقار شخصیتوں میں پاکستان کی ملالہ یوسف زئي، کم جونگ ان، مارک زوکر برگ، پرنس ولیم، میری کیٹ اور ایشلی اولسین، رفائیل نڈال، سونیتا علی زادہ اور مہاری بلیک شامل ہیں۔

پرینکا چوپڑہ کی چوپڑہ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن انھیں اکثر اس سوال کا سامنا بھی رہتا ہے کہ وہ ’شادی کب کریں گی؟‘

پرینکا چوپڑہ کو ٹائم میگزن کی بااثر شخصیات میں بھی شامل کیا گيا تھا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑہ کو ٹائم میگزن کی بااثر شخصیات میں بھی شامل کیا گيا تھا

ان کے پرستار جاننا چاہتے ہیں کہ بالی وڈ اور ہالی وڈ میں اپنی شاندار اننگز کھیلنے والی پرینکا زندگی کی نئی اننگز کب شروع کریں گی؟

پرینکا نے تو اس سوال کا اب تک کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے لیکن ان کی ماں نے اس اسرار سے پردہ ضرور اٹھایا ہے۔

پرینکا کی والدہ مدھو چوپڑہ نے ایک پروگرام میں کہا: ’جب بھی پرینکا کے پاس وقت ہوگا وہ شادی کر لے گی۔‘

انھوں نے کہا کہ ’شادی کرنے کی عمر ہو گئی ہے اس لیے شادی کر لینی چاہیے، یہ لاجک (منطق) بہت بیکار ہے اور پرینکا اس بنیاد پر قطعی شادی نہیں کریں گی۔‘

انھوں نے کہا: ’آج کل میں کئی شادیوں کو ٹوٹتے ہوئے دیکھ رہی ہوں، لوگوں کے پاس ایک دوسرے کو دینے کے لیے وقت نہیں ہوتا اسی ان کا رشتہ مضبوط نہیں ہو پاتا ہے۔‘

پرینکا نے ہالی وڈ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپرینکا نے ہالی وڈ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

مدھو چوپڑہ نے کہا کہ ’پرینکا ایسا نہیں کریں گی۔‘

انھوں نے زور دے کر کہا کہ جب بھی پرینکا کے پاس اپنے رشتے کے لیے بھرپور وقت ہو گا، وہ شادی کریں گی۔

انھوں نے کہا کہ پرینکا ہر کام کو اپنا سو فیصد دیتی ہیں، اپنے رشتے کے لیے اس کے پاس جب کافی وقت ہوگا اور وہ ازدواجی رشتے کی ذمہ داریوں کو ادا کر سکیں گی تبھی شادی کے بندھن میں بندھیں گي۔

پرینکا فی الحال بے واچ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔