شیکسپیئر کی 400 ویں برسی کی تقریبات

ڈیوڈ ٹنینٹ رایل شیکسپیئر تھیئٹر سے براہ راست پروگرام پیش کریں گے
،تصویر کا کیپشنڈیوڈ ٹنینٹ رایل شیکسپیئر تھیئٹر سے براہ راست پروگرام پیش کریں گے

دنیا کے معروف ترین ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کی 400 ویں برسی کے موقعے پر برطانیہ میں ایک ہفتے کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ۔

سنیچر کو ڈیوڈ ٹینینٹ بی بی سی ٹو ریڈیو پر شیکسپیئر کی جائے پیدائش سٹریٹفورڈ اپان ایون کے رائل شیکسپیئر تھیئٹر سے اس موقعے پر منعقد جشن کو براہ راست پیش کریں گے۔

فنکاروں میں ڈیم جوڈی ڈینچ، سر ایان میککیلن، ڈیم ہیلن میرن اور بینیڈک کیمبرج شامل ہیں۔ اس تقریب میں شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کورنوال شرکت کر رہے ہیں۔

اس موقعے پر ہیملٹ کا ورلڈ ٹور دو سال بعد واپس آئے گا
،تصویر کا کیپشناس موقعے پر ہیملٹ کا ورلڈ ٹور دو سال بعد واپس آئے گا

بی بی سی ٹو ریڈیو پر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شام اس تقریب کا آغاز ہوگا اور اس میں موقعے پر شیکسپیئر کے ڈراموں سے متاثر موسیقی کے پروگرامز بھی پیش کیے جائیں گے۔

لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے ٹاور برج اور ویسٹ منسٹر کے درمیان شیکسپیئرز گلوب ان کے تمام 37 ڈراموں پر منبی مختصر فلمیں بڑے بڑے پردوں پر دکھائے گا۔

فلم کے ادکار ان مقامات سے شیکسپیئرز کے مشہور ڈراموں سے کی لائنیں پڑھیں گے۔

شیکسپیئر کا 23 اپریل 1616 میں 52 سال کی عمر میں انتقال ہوا تھا
،تصویر کا کیپشنشیکسپیئر کا 23 اپریل 1616 میں 52 سال کی عمر میں انتقال ہوا تھا

’دا کمپلیٹ واک‘ نامی اس پروجیکٹ میں جیما آرٹرٹن، ڈومنیک ویسٹ، رتھ ولسن، جیمز نارٹن، زاوے ایشٹن اور پیٹر کیپلڈی وغیرہ شامل ہیں۔

گلوب کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ڈومنک ڈرومگول نے بتایا ہے کہ ایک فلم پریکلز کو چھوڑ کر باقی تمام فلموں کو ’یو سرٹفیکیٹ دیے گئے ہیں۔

ہفتے کے آخری ایام میں ’ہیملیٹ‘ پر مبنی گلوب کے عالمی ٹور کی واپسی ہوگی جو کہ گذشتہ دو سال سے دنیا بھر میں پیش کیا جا رہا ہے۔

مختلف فنکار اس موقعے پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
،تصویر کا کیپشنمختلف فنکار اس موقعے پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

امریکی صدر اوباما جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں وہ بھی اس یادگار تقریب میں شرکت کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

بی بی سی ٹو کے علاوہ بی بی سی ریڈیو تھری پر بھی پروگرام پیش کیے جائيں گے اور بعض مشہور ومعروف کرادار ’رومیو جولیئٹ‘، ’ہیملیٹ‘، اور ’کنگ لیئر‘ وغیرہ دریائے ٹیمز پر نظر آئیں گے۔

تمام چیزیں ڈیجیٹل چینل شیکسپیئر ڈے لائیو پر دکھائی جائیں گی۔