سلمان خان اور ایشوریہ رائے کا ٹکراؤ

خبریں ہیں کہ سلمان خان اب کرکٹر وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان پیدا ہونے والی دوریوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنخبریں ہیں کہ سلمان خان اب کرکٹر وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان پیدا ہونے والی دوریوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
    • مصنف, نصرت جہاں
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن

سلمان خان خاصے بے باک ہیں اسی لیے انھیں بالی وڈ کا دبنگ بھی کہا جاتا ہے اور دریا دلی کے لیے انھیں رابن ہڈ کا خطاب بھی دیا جاتا ہے لیکن لگتا ہے کہ اب انھیں ایک نیا نام ملنے والا ہے اور وہ ہے ’لو گرو۔‘

خبریں ہیں کہ سلمان خان اب کرکٹر وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان حال ہی میں پیدا ہونے والی دوریوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انوشکا شرما آج کل سلمان خان کے ساتھ فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اسی دوران سلمان نے ان سے وراٹ کے ساتھ ناراضگی ختم کرنے کی بات کی۔ سلمان کی کوششیں رنگ لائیں اور انوشکا اور وراٹ حال ہی میں ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ڈنر ڈیٹ پر ملے۔

ایشوریہ کی فلم ’سربجیت‘ اور سلمان کی فلم ’سلطان‘ کے ٹریلر ایک ساتھ 14 اپریل کو ریلیز ہو رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایشوریہ کی فلم ’سربجیت‘ اور سلمان کی فلم ’سلطان‘ کے ٹریلر ایک ساتھ 14 اپریل کو ریلیز ہو رہے ہیں

جہاں تک سلمان کا تعلق ہے تو اصل زندگی میں تو وہ اپنی سابق دوست ایشوریہ رائے بچن اور وہ ایک دوسرے سے نظریں ملانے سے کتراتے ہیں لیکن اب ایک دوسرے کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہیں اصل زندگی میں نہیں بلکہ اپنی فلم سلطان کے ٹریلر سے کیونکہ ایشوریہ کی فلم ’سربجیت‘ اور سلمان کی فلم ’سلطان‘ کے ٹریلر ایک ساتھ 14 اپریل کو ریلیز ہو رہے ہیں۔

سلطان ہریانہ کے ایک پہلوان کی کہانی ہے جبکہ سربجیت اس شخص کی کہانی پر مبنی ہے

،تصویر کا ذریعہyashraj films

،تصویر کا کیپشنسلطان ہریانہ کے ایک پہلوان کی کہانی ہے جبکہ سربجیت اس شخص کی کہانی پر مبنی ہے

سلطان ہریانہ کے ایک پہلوان کی کہانی ہے جبکہ سربجیت اس شخص کی کہانی پر مبنی ہے جو شراب کے نشے میں سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ گئے تھے اور23 سال پاکستان کی جیل میں رہے۔

بپاشا باسو کی شادی کی تیاریاں

بپاشا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نئے بوائے فرینڈ کرن سنگھ گروور سے شادی کرہی ہیں
،تصویر کا کیپشنبپاشا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نئے بوائے فرینڈ کرن سنگھ گروور سے شادی کرہی ہیں

کالی نائٹی پہن کر مہیش بھٹ کیمپ کی فلموں میں لوگوں کو ڈرانے والی اداکارہ بپاشا باسو اب اصل زندگی میں شادی کا جوڑا پہنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ بپاشا نے آخر کار یہ اعلان کر ہی دیا کہ وہ اپنے نئے بوائے فرینڈ کرن سنگھ گروور سے شادی کر رہی ہیں۔ ایک بات سمجھ میں نہیں آتی کہ بالی ووڈ کے تمام سٹارز اپنی ہر بات کا اقرار یا انکشاف ٹوئٹر پر ہی کیوں کرنے لگے ہیں۔

اس سے پہلے پریتی زنٹا نے بھی ایسا ہی کیا پہلے تو وہ اپنی شادی کی خبر کو جھٹلاتی رہیں اور بعد میں ٹوئٹر پر تسلیم کر لیا بپاشا بھی پہلے اپنی شادی کی خبروں سے انکار کرتی رہیں اور اب ان کے اقرار کے بعد ان کی شادی کے کارڈز تک سامنے آگئے۔ اب دولہے میاں کرن سنگھ گروور کا تو پتہ نہیں لیکن بپاشا بڑے زورو شور سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اب کرن کی یہ تیسری شادی ہے تو کیا ہوا بپاشا تو پہلی بار ڈولی میں بیٹھنے والی ہیں۔

میڈیا اور فلمی ستاروں میں آنکھ مچولی

کترینہ کیف بھی میڈیا کے رویے سے کافی پریشان ہیں اور اگٹر اس کی شکایت کرتی ملتی ہیں

،تصویر کا ذریعہSpice PR

،تصویر کا کیپشنکترینہ کیف بھی میڈیا کے رویے سے کافی پریشان ہیں اور اگٹر اس کی شکایت کرتی ملتی ہیں

آجکل کچھ فلمی ہستیوں اور میڈیا کے درمیان ٹھنی ہوئی ہے۔ جن میں کترینہ کیف ، ارباز خان اور رتیک روشن سب سے آگے ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ میڈیا ان فلمی ستاروں کی نجی زندگی کی جھلک اپنے کیمرے میں قید کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے اور کیمرے ہمیشہ ان کا پیچھا کرتے رہتے ہیں۔

لیکن اگر دیکھا جائے تو یہ دونوں کے کاروبار کا حصہ ہے۔ اب حال ہی میں کترینہ ایک پارٹی سے نکل رہی تھیں کہ فوٹو گرافرز نے ان کی جھلک کیمرے میں قید کرنے کی کوشش کی جس پر ان کے ڈرائیور نے کار ایک کیمرہ مین کے پاؤں پر ہی چڑھا دی۔ اس سے پہلے رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے درمیان انھوں نے فوٹو گرافرز کو پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دی۔

رتیک روشن کی تو بات ہی کچھ اور ہے خود اپنی نجی زندگی کو اخبار اور میڈیا کی زینت بنانے کے بعد اب کنگنا کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی اپنا غصہ نکال رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنرتیک روشن کی تو بات ہی کچھ اور ہے خود اپنی نجی زندگی کو اخبار اور میڈیا کی زینت بنانے کے بعد اب کنگنا کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی اپنا غصہ نکال رہے ہیں

ارباز خان جو اپنی ازدواجی زندگی میں ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں کئی بار بے وجہ میڈیا پر برس پڑتے ہیں۔ اب چاہے کوئی ان کے بھانجے کی پیدائش پر ان کے ردِ عمل کے لیے معصوم سا سوال ہی کیوں نہ ہو۔اور رتیک روشن کی تو بات ہی کچھ اور ہے خود اپنی نجی زندگی کو اخبار اور میڈیا کی زینت بنانے کے بعد اب کنگنا کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔

حال ہی میں اپنی فلم ’موہن جوداڑو‘ کی شوٹنگ کے درمیان انھوں ایک فوٹو گرافر کا کیمرہ چھین لیا اور دن بھر اسے پریشان کرنے کے بعد ہی کیمرہ واپس کیا۔ معاملہ چاہے ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائیکہ اروڑا خان کے درمیان طلاق کا معاملہ ہو یا رنبیر اور کترینہ کے بریک اپ کا یا پھر رتیک اور کنگنا کے مبینہ عشق اور لڑائی یہ درست ہے کہ میڈیا کو مشہور شخصیات کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے لیکن سٹارز کو اپنی نجی زندگی کو کسی فلم کی طرح سوشل میڈیا پر بغیر ٹکٹ عام بھی نہیں کرنا چاہیے۔