پریتی زنٹا نے شادی کرلی

بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے اپنے ایک امریکی دوست سے شادی کر لی ہے۔

وہ لاس اینجلس میں منعقد ایک نجی تقریب میں جین گڈاینف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

گو کہ 41 سالہ اداکارہ اپنی شادی کے بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے تھیں لیکن ان کے قریبی دوست کبیر بیدی نے ایک ٹویٹ میں انھیں مبارکباد دے کر شادی کی تصدیق کر دی۔

سوزین خان کی بہن فرح علی خان جو پریتی کی قریبی دوست ہیں وہ اس شادی میں شرکت کے لیے لاس اینجلس میں ہیں۔ انھوں نے بھی ایک ٹویٹ میں پریتی کو شادی کی مبارکباد دی۔

انھوں نے اپنی ٹویٹ میں پریتی کو ’بہت سا پیار اور دعائیں‘ دیں۔

اس سے قبل پریتی زنٹا کی سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا سے تشدد کے الزامات کے بعد علیحدگی ہوگئی تھی۔ انھوں نے واڈایا کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی تھی۔ پریتی اور صنعت کار نیس واڈیا آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مشترکہ مالک ہیں اور دونوں کے درمیان 2009 سے تعلق تھا۔

،تصویر کا ذریعہTwitter