کینیڈا میں مجرم کی کتاب کی آن لائن فروخت روک دی گئی

،تصویر کا ذریعہGetty
کینیڈا میں ایک سیریئل کلر کی مبینہ خود نوشت جو آن لائن فروخت کے لیے رکھی گئی تھی اسے تھوڑی دیر بعد ہی ہٹا لیا گيا۔
سؤر کی فارمنگ کرنے والے سابق ارب پتی روبرٹ پکٹن کو چھ خواتین کے قتل میں مجرم ٹھہرایا گيا تھا جبکہ 20 دوسرے افراد کے قتل کے الزامات کو خارج کر دیا گيا تھا۔
سی ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ ایک دوسرے قیدی نے ان کی کتاب کو جیل سے باہر چوری سے لے جانے کا کام کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اس کتاب کو شائع کرنے والی کمپنی نے آن لائن کتاب فروخت کرنے والی کمپنی امیزون سے اس کتاب کو ہٹا لینے کی درخواست کی اور مصنف کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کے اہل خانہ سے معافی طلب کی۔
برٹش کولمبیا کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ پکٹن کو ان کی کتاب پکٹن: ان ہز اون ورڈز یعنی پکٹن اپنی نظر میں سے ہونے والی آمدنی سے مستفید ہونے سے باز رکھیں گے۔
عوامی سلامتی کے صوبائی وزیر مائک مورس نے ایک بیان میں کہا: یہ درست نہیں کہ ایک شخص جس نے اتنے نقصان پہنچائے اور اتنے لوگوں کو صدمہ پہنچایا وہ اپنے رویے کے منافع حاصل کرے۔
برٹش کولمبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ انھوں امیزون سے کہا ہے کہ وہ کولوراڈو کے آؤٹ سکرٹس پریش سے شائع ہونے والی سوانح کی فروخت بند کرے۔
خیال رہے کہ آؤٹ سکرٹس مصنفوں کو اپنی کتابیں خود سے شائع کرنے میں تعاون کرتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امیزون کے صارفین نے بھی اسے ہٹانے اور اسے کم سے کم ریٹنگ دینے کی بات کہی ہے۔ تاہم کمپنی نے ابھی تک اس کتاب کے اپنی سائٹ پر موجود رہنے یا ہٹائے جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔







