لومڑی کی کہانی نے بہترین ناول پیچھے چھوڑ دیے

،تصویر کا ذریعہPenguin
دوستی اور جدائی پر مبنی افسانے نے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول ’دی گرل آن دی ٹرین‘ اور ’گو سیٹ آ واچ مین‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اسے واٹر سٹونز بک آف دی ائیر کا اعزاز ملنے کا امکان ہے۔
دی فاکس اینڈ دی سٹار نامی ناول جسے کوریلی بکفورڈ سمتھ نے لکھا ہے جو ایک لومڑی کے بارے میں ہے جو جنگل میں اپنے واحد دوست ستارے کو آسمان میں کھو دیتی ہے۔
بکفورڈ سمتھ جو پینگوئن نامی کمپنی میں ڈیزائنر کا کام کرتی ہیں کا کہنا ہے کہ ’اس اعزاز کو جیتنے پر میں کافی جذباتی اور فخر محسوس کر رہی ہوں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ناقابل یقین ہے اور یہ بالکل حقیقت نہیں لگ رہا۔‘
ایک ڈیزائنر سے مصنفہ بنے والی بکفورڈ نے اپنے کام سے کتاب لکھنے اور ترتیب دینے کے لیے چھ ماہ کی چھٹی لی۔
انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ’اس کتاب کو بچوں کے لیے لکھنا چاہتی تھیں لیکن یہ کتاب نوجوانوں کے لیے بھی ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہPenguin
’یہ محبت، جدائی اور تبدیلیوں سے سیکھنے کے بارے میں ہے۔ہر نقصان سخت ہوتا ہے۔ میں نے اپنی والدہ کو کھو دیا جب میں یونیورسٹی میں تھی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’فن جادوئی اور پر اسرار ہونا چاہیے اور میں چاہتی ہوں کہ لوگ اس میں اپنے جذبات شامل کریں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دی فاکس اینڈ دی سٹار نے شارٹ لسٹ ہونے والی کتابوں میں پاؤلا ہاکنز کی کتاب دی گرل آن دی ٹرین، ہارپر لی کی گو سیٹ آ واچ مین اور میری بئیرڈز کی ایس پی کیو آر کو پیچھے چھوڑا ہے۔
ان کتابوں کی فہرست کتاب فروش برطانوی کمپنی واٹر سٹونز کی جانب سے نامزد کی جانے والی کتابوں میں سے بنائی گئی ہے۔







