2016 کے آسکر ایوارڈز، نامزدگیاں اور امیدیں

،تصویر کا ذریعہAFP
2016 کے آسکر ایوارڈز میں 12 نامزدگیوں کے ساتھ فلم ’ریورنٹ ‘ جیت کی دوڑ میں سب سے آگے ہے جبکہ ’فیوری روڈ‘ دس نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دونوں ہی بہترین فلموں کے زمرے میں رکھی گئی ہیں۔
بہترین اداکار کے لیے ایڈی ریڈمائن اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے درمیان مقابلہ ہے اور ایڈی ریڈمائن امید کر رہے ہیں کہ شاید 2015 کی طرح اس بار بھی انکی قسمت کا ستارہ چمکے گا۔
شارلٹ ریمپلِنگ کو بہترین اداکارہ اور کیٹ ونسلیٹ سپورٹنگ اداکارہ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔
ایڈی ریڈمائن کو اس سال فلم ’ڈینِش گرل‘ میں ٹرانس جینڈر کردار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
بیسٹ ایکٹر کیٹگری میں مائکل فاسبینڈر کو فلم ’سٹیو جاب‘ کے لیے، میٹ ڈیمن کو فلم ماریٹن‘ کے لیے اور برائن کرینٹسن کو ’ٹرمبو‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
برطانوی اداکارہ ریمپلِنگ کو بہرتین اداکارہ کے زمرے کے لیے کیٹ بلانچیٹ، بری لارنس، اور جینفر لارنس کا سامنا ہے۔
88ویں اکیڈمی ایوارڈز 28 فروری کو ہالی ووڈ کے ڈولبی ٹھیئٹر میں منعقد ہوں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







