’آسکرز میں اصل مقابلہ برڈ مین اور بوائے ہڈ میں‘

اتوار کی شب سینما کی دنیا کی معروف ہستیاں یکجا ہو رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناتوار کی شب سینما کی دنیا کی معروف ہستیاں یکجا ہو رہی ہیں

آسکر انعامات کے لیے تمام تشہیر بند ہو چکی ہے۔ ریڈ کارپٹ بچھایا جا چکا ہے اور ہالی وڈ سب سے زیادہ سٹارز سے پُر رات کے لیے تیار ہے۔

آسکر کے فائنل کے لیے الٹی گنتی کا آغاز ہو چکا ہے اور اتوار کی شب کو ہونے والی اس تقریب میں بہترین فلم کے لیے مقابلہ بظاہر ’برڈمین‘ اور ’بوائے ہڈ‘ میں ہے۔

کئی ماہ سے یہ پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ رچرڈ لنکلیٹر کی فلم ’بوائے ہڈ‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ مل سکتا ہے۔

لیکن حال ہی میں ’برڈ مین‘ کو ملنے والی کامیابیوں سے الیجاندرو گونزالیز ایناریٹو کی فلم بھی مقابلے میں آ گئی ہے۔

آسکر میں بہترین فلم کے مقابلے میں آٹھ فلمیں نامزد ہوئی ہیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنآسکر میں بہترین فلم کے مقابلے میں آٹھ فلمیں نامزد ہوئی ہیں

یہ فلم شوبزنس پر طنز کہی جاتی ہے۔

اس سال کا 87 واں اکیڈمی ایوارڈ ہالی وڈ کے 3300 سیٹ والے ڈالبی تھیٹر میں ہو رہا ہے اور اس کی میزبانی نیل پیٹرک ہیرس کر رہے ہیں۔

ہیرس نے اس میں ساحری کا وعدہ کیا ہے جبکہ اس تقریب میں لیڈی گاگا، ریٹا اورا، جنیفر ہڈسن اور اینا کینڈرک پرفارم کر رہے ہیں۔

لاس اینجلس میں تقریب گاہ کے باہر ہالی وڈ کی اے لسٹ والی فلموں کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے حصے سے آنے والی کم معروف فلموں کا سالانہ میلہ لگا ہوا ہے۔

انعامات کے لیے ووٹنگ منگل کو ختم ہو چکی ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنانعامات کے لیے ووٹنگ منگل کو ختم ہو چکی ہے

اطلاعات کے مطابق اس تقریب کے گرد ابھی تک کا انتہائی پیچیدہ سکیورٹی انتظام ہے جس میں ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں اور ان کی نگرانی کسی تہہ خانے سے ہو رہی ہے۔

جمعرات کی سہ پہر کو آسکر تقریب کے جلسہ گاہ کو بند کر دیا گیا تھا کیونکہ وہاں بم ہونے کی خبر تھی جو کہ جھوٹی ثابت ہوئی۔

اکیڈمی ایوارڈ کے 6292 اراکین کی حتمی ووٹنگ منگل کے دن ختم ہو چکی ہے۔

فائنل تقریب ہالی وڈ کے 3300 سیٹ والے ڈالبی تھیٹر میں ہو رہی ہے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنفائنل تقریب ہالی وڈ کے 3300 سیٹ والے ڈالبی تھیٹر میں ہو رہی ہے

جبکہ انعامات کے لیے نامزد شخصیات آسکر کی فائنل تقریب سے قبل ہونے والی مختلف تقاریب اور سکریننگ میں شرکت کر رہی ہیں۔