کامیابی کے زینے اترنا کتنا تکلیف دہ؟

- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان کی جانب سے ملک میں عدم رواداری کے تعلق سے ان کے بیان پر تنقید اور تائید کا سلسلہ تو ختم ہوا لیکن لوگوں کے خیال میں اس کے اثرات اب واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ عامر خان اب ’انکریڈیبل انڈیا‘ یا حیرت انگیز ہندوستان مہم کے برانڈ ایمبیسڈر نہیں رہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے ان کا معاہدہ میک کین ورلڈ وائڈ ایجنسی کے ساتھ تھا۔ اس ایجنسی نے اس کام کے لیے عامر کو منتخب کیا تھا۔ اب اس ایجنسی کے ساتھ معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔ وزارت نے عامر خان کو ملازمت پر نہیں رکھا تھا۔‘
<link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/01/160109_bollywood_roundup_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
عامر کے معاہدے کی مدت ختم ہو گئی ہے اس لیے اب وہ اس مہم کا حصہ نہیں ہیں۔ اب اس مہم کے لیے امیتابھ بچن کا نام لیا جا رہا ہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے ’انکریڈیبل انڈیا‘ مہم کے برانڈ ایمبیسڈر کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عامر نے تو کہہ دیا کہ وہ اس مہم کے سفیر ہوں نہ ہوں لیکن انڈیا انکریڈیبل ہے اور ہمیشہ رہے گا تاہم حکومت کے اس فیصلے کے بعد کچھ لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا انڈیا واقعی انکریڈبل ہے یا پھر ملک میں عدم برداشت کی یہ ایک اور مثال ہے۔

،تصویر کا ذریعہuniversal
بالی وڈ سے ایک دلچسپ خبر یہ بھی ہے کہ اداکار سنی دیول کا خیال ہے کہ فلموں کا ری میک نہیں ہونا چاہیے کیونکہ فلم کے کرداروں اور کرشموں کو دوبارہ زندہ نہیں کیا جا سکتا اور ری میک میں وہ بات آ ہی نہیں سکتی جو اصل فلم کی جان ہوتی ہے۔
اب سنی پا جی سے کوئی پوچھے کہ بھائی یہ خیال آپ کو اپنی فلم گھائل ریٹرن بنانے کے بعد ہی کیوں آیا؟ یا پھر آپ اپنی غلطی کی تلافی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
خیر جلدی ہی دیکھیں گے کہ ’گھائل ریٹرن‘ میں سنی پا جی کیا کرشمہ کرنے والے ہیں جو دوسرے فلمساز نہیں کر پائے؟
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہZeenat Aman
دنیا کا چلن ہے کہ لوگ چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں اور بالی وڈ بھی اس سے اچھوتا نہیں ہے یعنی جو بکتا ہے وہی دکھتا ہے۔
حال ہی میں ایک ایوارڈ فنکشن میں ماضی کی اول درجے کی اداکارہ زینت امان کو ’ٹائم لیس دیوا‘ ایوارڈ دیا گیا۔ جیسے ہی زینت امان نے سٹیج پر آ کر تقریر شروع کی ویسے ہی فنکشن میں سلمان خان داخل ہوئے پھر کیا تھا لوگ ان کے استقبال میں اٹھ کھڑے ہوئے اور ایک ہلچل سی مچ گئی۔
اور جب تک سلمان اپنی سیٹ پر بیٹھتے تب تک زینت امان اپنی تقریر ختم کر چکی تھیں جو شاید ہی کسی نے سنی ہو۔
کہتے ہیں کہ سیڑھیاں چڑھنا مشکل اور اترنا آسان ہوتا ہے لیکن شو بز میں کامیابی کی سیڑھیاں اترنا کتنا مشکل اور تکلیف دہ ہو سکتا ہے یہ کوئی زینت امان سے پوچھے۔

،تصویر کا ذریعہRaindrop media
بالی وڈ میں معصوم چہرے کے ساتھ بالغ کامیڈی کے ماہر آفتاب شیو دیسانی نے اس صنف میں اپنی ایک الگ پہچان بنا لی ہے جن میں فلم ’مستی، ’گرینڈ مستی‘ شامل ہیں اور آج کل وہ ’گریٹ گرینڈ مستی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
آفتاب جلد ہی فلم ’کیا کول ہیں ہم تھری‘ شروع کرنے والے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ آفتاب کی بیگم اس بات سے خوش نہیں ہیں۔
ان کا خیال ہے کہ اب آفتاب کو اس طرح کی فلمیں چھوڑ کر دوسرے قسم کی فلمیں بھی کرنی چاہییں۔ویسے آفتاب کو چاہیے کہ وہ اپنی بیگم کو سمجھائیں کہ دوسری قسم کی فلمیں کہاں سے لاؤں اس طرح کم از کم کام تو مل رہا ہے اور ویسے بھی کچھ نہ ہونے سے کچھ تو بہتر ہے۔

،تصویر کا ذریعہAnupamPkher
اداکار انوپم کھیر نے جہاں عامرخان، سلمان خان اور شاہ رخ کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا اور نام کمایا وہیں حال ہی میں شاہ رخ خان اور عامرخان کے عدم برداشت پر جاری ہونے والے بیانات پر تیکھا ردِ عمل دے کر سوشل میڈیا پر بھی خوب نمبر حاصل کیے جس کے نتیجے میں اب ٹوئٹر پر 60 سالہ انوپم کھیر کے 60 لاکھ فالوورز ہو گئے ہیں۔
اس موقعے پر انوپم کھیر نے اپنے تمام مداحوں ، فالوورز اور ناقدین کا شکریہ ادا کیا لیکن وہ شاہ رخ اور عامر کا شکریہ ادا کرنا بھول گئے جن کی شہرت کے گھوڑے پر سوار ہوکر انھیں یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ویسے انوپم کھیر پر یہ مثال صادق آتی ہے کہ ’بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا۔‘







