’بھائی میرے والد کا کوٹ تو لوٹا دو؟‘

کوٹ کے بارے میں اوم پوری کو بھی اب کچھ یاد نہیں ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکوٹ کے بارے میں اوم پوری کو بھی اب کچھ یاد نہیں ہے

بھارتی اداکار انوپم کھیر کے ٹی وی شو پر جب اوم پوری آئے تو انوپم کھیر نے ان سے ایک کوٹ واپس کرنے کا کہا۔

معلوم ہوا ہے کہ 65 روپے کا یہ کوٹ انوپم کھیر نے اوم پوری کو دیا تھا۔

اصل میں اوم پوری شملہ میں ایک ڈرامہ کے لیے گئے تھے جہاں ڈرامہ شروع ہونے سے پہلے ان کا کوٹ غائب ہو گیا۔

اس وقت انوپم کھیر نے اوم پوری کو ایک کوٹ دے کر مدد کی جو اوم پوری نے اب تک لوٹايا نہیں ہے۔

اسی کوٹ کا ذکر جب شو میں ہوا تو انوپم کھیر نے کہا بھائی میرے والد جی کا کوٹ تو لوٹا دو؟

یہ کوٹ انوپم کھیر کے چچا کا تھا جو انھوں نے اپنی شادی پر پہنا تھا اور پھر اسے انوپم کے والد کو دے دیا۔

لیکن 65 روپے کا وہ کوٹ کہاں گیا اس کے بارے میں اوم پوری کو بھی اب کچھ یاد نہیں ہے۔

کون لکھے گا نواب پٹودی کی کہانی

سیف اپنے والد پر بننے والی اس فلم کے لیے آج کل مصنف کی تلاش میں ہیں

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشنسیف اپنے والد پر بننے والی اس فلم کے لیے آج کل مصنف کی تلاش میں ہیں

کافی وقت سے منصور علی خاں پٹودی کی زندگی پر فلم بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں اور اس فلم کو بنانے کے لیے ان کے بیٹے سیف علی خان کافی دلچپسی لے رہے ہیں۔

تاہم اس میں پریشانی اس بات کی ہے کہ جس دور میں پٹودی کھیلتے تھے اس وقت کے کرکٹ کے تمام ریکارڈ حاصل کرنا مشکل ہے۔

ریکارڈز حاصل کرنے کے بعد انھیں فلم کی شکل دینا بھی ایک چیلنج ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیف اپنے والد پر بننے والی اس فلم کے لیے آج کل مصنف کی تلاش میں ہیں۔