بھارت میں عدم رواداری پر اے آر رحمان عامر خان سے متفق

،تصویر کا ذریعہA R RAHMAN
بھارت میں عدم رواداری کے معاملے پر ابھی ایوارڈز کی واپسی اور پھر اس سلسلے میں شاہ رخ خان اور عامر خان کے بیانات پر شروع ہونے والا تنازع تھما نہیں تھا کہ اب معروف موسیقار اے آر رحمان بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں۔
آسکر انعام یافتہ موسیقار نے منگل کو کہا کہ وہ عامر خان کے بیان سے متفق ہیں اور انھیں بھی ملک میں بڑھتی عدم رواداری سے سابقہ پڑا ہے۔
<link type="page"><caption> ’کِرن نے مجھ سے پوچھا کیا ملک چھوڑ دینا چاہیے‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/entertainment/2015/11/151123_amir_khan_india_violence_rh.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> بھارت میں عدم رواداری پر شاہ رخ خان کو تشویش</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/entertainment/2015/11/151102_shahrukh_intolerance_in_india_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
انھوں نے اس حوالے سے بتایا کہ چند ماہ قبل ایک مسلم تنظیم نے ان کے خلاف فتوی جاری کیا تھا۔
اے آر رحمان نے بھارت کے ساحلی شہر گوا میں جاری 46 ویں انٹرنیشنل فیسٹیول آف انڈیا میں این ایف ڈی سی کے فلم بازار کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا: میں چند ماہ قبل اسی طرح کے حالات سے دوچار ہوا تھا۔

،تصویر کا ذریعہSPICE
انھوں نے مزید کہا: کچھ بھی پرتشدد نہیں ہونا چاہیے۔ ہم سب انتہائی مہذب لوگ ہیں اور ہمیں دنیا کو بتا دینا چاہیے کہ ہماری بہترین تہذیب ہے۔‘
ایوارڈ لوٹانے کے معاملے پر کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا: ’میرے خیال سے لوگ جو کر رہے ہیں وہ بہت شاعرانہ ہے۔ ہمیں دنیا کے سامنے مثال قائم کرنی چاہیے کیونکہ ہم مہاتما گاندھی کے سرزمین کے لوگ ہیں جنھوں نے دنیا کو یہ دکھا دیا تھا کہ بغیر تشدد کے کیسے انقلاب لایا جا سکتا ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ ممبئی میں قائم رضا اکیڈمی نے ان کے خلاف ایرانی فلم محمد: میسنجر آف گاڈ کے لیے موسیقی دینے پر فتوی جاری کیا تھا۔

رضا اکیڈمی نے کہا تھا کہ فلم کے ٹائٹل نے پیغمبر اسلام کی توہین کی ہے۔
اس کے بعد دہلی اور ریاست اترپردیش کے وزرائے اعلی نے آخری موقعے پر اے آر رحمان کے پروگرام منسوخ کر دیے۔
اور پھر سخت گیر ہندو تنظیم وشو ہندو پریشد نے اپنے گھر واپسی پروگرام کے تحت انھیں واپس ہندو مذہب قبول کرنے کی دعوت دے ڈالی تھی۔







