بالی وڈ کے سٹار دیوالی کہاں منائیں گے؟

دیوالی روشنی کا جشن ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشندیوالی روشنی کا جشن ہے

بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندوؤں کا معروف تہوار دیوالی منایا جا رہا ہے اور اس میں خواص و عام بڑے پرجوش انداز میں شرکت کرتے ہیں۔

روشنی کے اس تہوار کے لیے بالی وڈ بھی روایتی طور پر تیاریاں کرتا ہے۔ بی بی سی کی سوپریہ سوگلے بتا رہی ہیں کہ اس بار یہ تہوار کون کہاں اور کس کے ساتھ منا رہا ہے؟

سب سے پہلے بات سپر سٹار سلمان خان کی جن کی فلم ’پریم رتن دھن پايو‘ اسی موقعے پر ریلیز ہو رہی ہے۔

سورج برجاٹيا کی اس فلم سے سلمان اپنی دیوالی کو 100 كروڑ کمانے والی فلم تو بنانا چاہتے ہی ہیں ساتھ ہی وہ اس دیوالی پر اپنے خاندان کو وقت دینا چاہتے ہیں۔

سلمان اس بار اپنی دیوالی گھر میں خاندان کے ساتھ ہی منائیں گے اور پھر وہ سنہ 2016 میں اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گے۔

سلمان اور شاہ رخ ممبئی میں تو عامر پنجاب میں دیوالی منانے والے ہیں
،تصویر کا کیپشنسلمان اور شاہ رخ ممبئی میں تو عامر پنجاب میں دیوالی منانے والے ہیں

سلمان نے کہا: ’میں دیوالی پر پٹاخے جلانے کا شوقین نہیں ہوں اور امید کرتا ہوں کہ لوگ بھی پٹاخے کم جلائیں گے جس دھواں اور شور کم ہوگا۔‘

حال ہی میں 50 سا کے ہونے والے ’کنگ خان‘ یعنی شاہ رخ، دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل والے‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔

اس لیے شاہ رخ اور کاجول کا پوری توجہ اپنی فلم پر ہے اور ان کی دیوالی اس بار گھر پر خاندان کے ساتھ ہی رہے گی کیونکہ اگلے ہی دن سے وہ دوبارہ فلم کے پروموشن میں مصروف جائیں گے۔

سونم کپور اور سلمان کی فلم دیوالی پر ریلیز ہو رہی ہے

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشنسونم کپور اور سلمان کی فلم دیوالی پر ریلیز ہو رہی ہے

بالی وڈ کے ’پرفیكشنسٹ‘ عامر خان ان دنوں پنجاب میں اپنی فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس بار دیوالی پر وہ ممبئی نہیں آ پائیں گے اور ان کی بیوی کرن راؤ بیٹے آزاد کے ساتھ پنجاب جائیں گی۔

دیوالی پر عامر کے منصوبہ میں پھوگٹ خاندان کے ساتھ وقت گزارنا شامل ہے۔ یہ فلم پھوگٹ خاندان کی زندگی پر مبنی ہے۔

ریتک روشن حال ہی میں چھٹی سے واپس آئے ہیں اور آشوتوش گوواریكر کی فلم ’موہنجودڑو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ریتک کی آنے والی فلم موہن جودڑو ہے

،تصویر کا ذریعہhoture images

،تصویر کا کیپشنریتک کی آنے والی فلم موہن جودڑو ہے

فلم کا سیٹ ممبئی کے پاس ہی لگا ہوا ہے ایسے میں دیوالی کے موقعے پر اس فلم کی پوری یونٹ کو 10 تاریخ سے 15 تاریخ تک کی چھٹی دی گئی ہے اور اسی بہانے رتیک روشن کو بھی اپنے خاندان کے ساتھ دیوالی منانے کا موقع ملے گا۔

سونم کپور بھی سلمان کے ساتھ ’پریم رتن دھن پايو‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں اور اس سال وہ دیوالی کے موقع پر ممبئی میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت ہوں گی۔

لیکن دیوالی کے اپنے پلان کے بارے میں سونم کہتی ہیں: ’مجھے پاپا انیل کپور اور بھائیوں سے پیسے اینٹھنے میں بہت مزہ آتا ہے اور پھر اگلے دن اس پیسے سے میں شاپنگ کرتی ہوں۔‘

امیتابھ دیوالے کے موقعے پر اپنے گھر پر پارٹی رکھتے ہیں

،تصویر کا ذریعہMADHU PAL

،تصویر کا کیپشنامیتابھ دیوالے کے موقعے پر اپنے گھر پر پارٹی رکھتے ہیں

ایک زمانے میں اپنے وزن سے پریشان سونم کپور دیوالی میں تمام پرہیز چھوڑ کر مٹھائیاں کھانا پسند کرتی ہیں۔

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن دیوالی پر اپنے خاندان کے ساتھ ہی وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

اس بار بھی وہ اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی میں رہیں گے اور ہر سال کی طرح خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے اپنے بنگلے پر دیوالی پارٹی رکھیں گے۔

دیپکا پادکون اور رنبیر کپور کی سال کے اخیر میں دو بڑی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔

دیپیکا اور رنبیر کپور تو دہلی میں ہوں گے لیکن رنویر سنگھ کہیں اور

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشندیپیکا اور رنبیر کپور تو دہلی میں ہوں گے لیکن رنویر سنگھ کہیں اور

سب سے پہلے ہے امتیاز علی کی ’تماشا‘ جس رنبیر کپور اور دیپکا ساتھ طرح نظر آئيں گی۔ وہیں دوسری فلم ہے ’باجيراو مستانی‘ جس میں دیپکا رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

رنبیر کپور اور دیپکا اس سال دیوالی دہلی میں ہی منائیں گی کیونکہ اپنی فلم کے پروموشن کے سلسلے میں وہ فی الحال دہلی میں ہی ہیں۔

وہیں رنویر سنگھ کی کوشش رہے گی کہ وہ گجرات اور ممبئی میں موجود اپنے خاندان کو ایک ساتھ لاکر دیوالی کا تہوار منا سکیں، لیکن بغیر دیپکا کے۔