میرے اور شاہ رخ کے درمیان بہت اچھی کیمسٹری ہے: دیپیکا

،تصویر کا ذریعہGetty
بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپکا پادکون کو شاہ رخ خان کی آنے والی فلم میں نہ ہونے کا افسوس ہے حالانکہ وہ اس سے قبل ان کے ساتھ تین فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔
وہ سنہ 2007 میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں پہلی بار شاہ رخ کے ساتھ نظر آئیں۔ اس کے بعد 29 سالہ دیپکا سنہ 2013 میں ’چنئی ایکسپریس‘ اور سنہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں ان کے ساتھ اہم کردار ادا کر رہی تھیں۔
انھوں نے ’باجی راؤ مستانی‘ فلم میں مستانی کے پوسٹر کی ریلیز کے موقعے پر نامہ نگاروں کو اپنے اور شاہ رخ خان کی جوڑی کے بارے میں بتایا: ’میرے خیال سے ہمارے درمیان بہت اچھی کیمسٹری ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں ایک دوسرے کی یاد آتی ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہGetty
دیپکا نے مزید کہا: ’انھوں (شاہ رخ) نے بعد میں جن فلموں میں اداکاری کی ان میں مجھے اپنا نہ ہونا بہت برا لگا تھا اور سیٹ پر بھی مجھے ان کی کمی بری لگتی ہے۔‘
’باجی راؤ مستانی‘ ایک تاریخی فلم ہے جس میں رنویر سنگھ اور پرینکا چوپڑا کے بھی اہم کردار ہیں۔ یہ فلم 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی اور اسی دن شاہ رخ اور کاجول کی فلم ’دل والے‘ بھی ریلیز ہوگی۔

،تصویر کا ذریعہHOTURE
حال ہی میں شاہ رخ نے کہا تھا کہ دیپکا ان کے لیے خوش بختی کی علامت ہیں۔ انھوں نے یہ بھی خواہش ظاہر کی تھی کہ دیپکا کی خوش بختی کا اثر ان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم پر بھی پڑے۔
اس حوالے سے دیپکا نے کہا: ’یہ باتیں انھیں بہت ہی زیادہ روشن ضمیر بنا دیتی ہیں جیسے کہ وہ ہمیشہ سے ہیں۔
’انھوں نے اوم شانتی اوم اور چینئی ایکسپریس کی کامیابی کا کریڈٹ جتنا مجھے دیا، ان کا کام اس سے کہیں زیادہ اچھا تھا۔ وہ مجھے اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا میں انھیں پسند کرتی ہوں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAFP
تاہم دیپکا کو اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’دل والے‘ فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہو رہی ہیں۔
انھوں نے کہا: ’مجھے یقین ہے کہ ’دل والے‘ سپر ہٹ ہو گی، اس میں بہت باصلاحیت لوگ ہیں جنھوں نے اتنی ہی محنت کی جتنی محنت ہم نے اپنی فلم کے لیے کی ہے۔
دیپیکا کہتی ہیں کہ ’اگر فلم اچھا بزنس کرتی ہے تو اس کا کریڈٹ ان کی صلاحیت اور محنت کو جائے گا نہ کہ میری خوش بختی کو۔‘

،تصویر کا ذریعہGetty







