باکس آفس پر ’مِنیئنز‘ نے جوراسک پارک کو پیچھے چھوڑ دیا

،تصویر کا ذریعہap
اینیمیٹڈ فلم ’مِنیئنز‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی امریکہ اور کینیڈا کے باکس آفس پر کامیابی کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
یہ فلم پہلے ہی ہفتے میں اتنی کامیابی سمیٹنے والی دوسری کامیاب ترین اینیمیٹڈ فلم بن گئی ہے۔
یہ فلم برطانیہ میں باکس آفس پر دوہفتے تک سرفہرست رہی تھی۔
اب تک اس نے 11 کروڑ 52 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔
سنہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شریک دی تھرڈ‘ اب بھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے جبکہ مینینز نے ’ٹوائے سٹوری‘ کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دوسری جانب ’جوراسک پارک‘ فلم ریلیز کے پانچویں ہفتے دوسرے نمبر پر آگئی ہے، اس فلم نے ایک کروڑ 81 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔
امریکی سینیما گھروں میں ڈزنی پکسار کی فلم ’انسائیڈ آؤٹ‘ نے چار ہفتوں میں 1 کروڑ 71 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔
اینیمیٹڈ فلم منینز میں سینڈرا بولاک اور جون ہم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اس فلم میں پیلے رنگ کے بے تکی باتیں کرتے ہوئے گولیوں کی شکل کے ملازم اپنے نئے مالک کی تلاش کرتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اس فلم کی ہدایتکار پیٹر کوفن کی دی ہیں اور ان کی اپنی آواز بھی اس فلم میں شامل ہے۔
باکس آفس پر نظر رکھنے والی کمپنی رینٹراک کے مطابق یہ فلم 30 میں سے 29 ممالک میں باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی جن میں فرانس، میکسیکو اور روس بھی شامل ہیں۔
فلم ڈسٹریبیوٹر یونیورسل کے ڈنکن کلاک منینز کی کامیاب پر کہتے ہیں: ’اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ وہ اس سیارے کے سب سے زیادہ شرپسند لوگوں کے لیے کام کرنے کی تلاش میں ہیں، وہ انتہائی خوشی فراہم کرتے ہیں۔‘
’میرے خیال میں وہ تمام ثقافتوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ یونیورسل سنہ 2017 میں ’ڈیسپیکیبل می 3‘ ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔







