امریکی باکس آفس پر جوریسک ورلڈ کی دھوم برقرار

،تصویر کا ذریعہAP
جوریسک ورلڈ نامی فلم چار جولائی کو ہفتے کے اختتام پر شمالی امریکی باکس آفس پر ٹرمینیٹر جینیسیز اور میجک مائیک ایکس ایکس ایل کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر برقرار ہے۔
ڈائناسور سیکیول گذشتہ چار ہفتوں سے پہلے نمبر ہر ہے اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق جمعے سے اتوار تک تقریباً تین کروڑ نو لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔
دوسری جانب پکسرز کی فلم انسائیڈ آؤٹ نے ریلیز ہونے کے تیسرے ہفتے تک تین کروڑ ایک لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ اسی طرح فرینچائز کی پانچویں فلم ٹرمینیٹر جینیسیز نے ہفتے کے اختتام پر دو کروڑ 87 لاکھ ڈالر اور چیننگ ٹیٹم کی فلم میجک مائیک کے سیکیول نے تین دن میں 12 لاکھ ڈالر بنائے۔

،تصویر کا ذریعہAP
تاہم تمام پانچ دنوں کا اندازہ لگانے کے بعد جس میں جمعے کی بجائے بدھ کو ریلیز ہونے والی نئی فلموں کے بعد باکس آفس کی کمائی زیادہ بہتر طور پر نظر آئے گی۔
مجموعی طور پر ان سائیڈ آؤٹ سے سب سے زیادہ آمدنی ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس فلم نے دکھائے جانے والے 4158 مقامات پر 45.3 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے جبکہ جوریسک ورلڈ نے 3737 سکرینوں پر دکھائے جانے کے بعد 43.8 ملین ڈالر کمائے۔
باکس آفس پر کرس پریٹ کی فلم اس وقت امریکہ کی چوتھی زیادہ آمدن والی فلم ہے جس نے اب تک کل 568.2 ملین ڈالر کمائے ہیں۔
ٹرمینیٹر جینیسز میں آرنلڈ شوازنیگر کی واپسی کے بعد اس فلم نے 44.2 ملین ڈالر کا بزنس کیا لیکن یہ فلم ٹرمینیٹر سیلویشن کے ابتدائی پانچ دنوں میں 65.3 ملین ڈالر سے زیادہ پیسے بنانے میں ناکام رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP
میجک مائیک ایکس ایکس ایل بھی باکس آفس پر کافی بہتر رہی اور ریلیز کے پہلے دو دنوں میں مجموعی طور پر 27 ملین ڈالر کمانے میں کامیاب رہی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اینیمیٹڈ پریکویل فلم مینینز انٹرنیشنل باکس آفس پر 124.2 ملین ڈالر کا زبردست بزنس کرنے کے بعد آئندہ ہفتے شمالی امریکہ میں دکھائی جائے گی۔
اسی دوران والٹ ڈزنی سٹوڈیوز ایوینجرز ایج آف الٹرون، سنڈریلا اور ان سائیڈ آؤٹ کی مدد سے سال میں گلوبل باکس آفس پر تین بلین ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہا ہے۔







