گووندا کی بیٹی کے لیے عامر کی حوصلہ افزائی

ٹینا کے ساتھ ساتھ یہ گیپّي کی بھی پہلی ہندی فلم ہے

،تصویر کا ذریعہRenuka

،تصویر کا کیپشنٹینا کے ساتھ ساتھ یہ گیپّي کی بھی پہلی ہندی فلم ہے

بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجہ اپنی پہلی فلم ’سینکڈ ہینڈ ہزبنڈ‘ میں پنجابی گلوکار اور اداکار گیپّی گریوال کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

گریوال فلموں میں اپنے نغمے ’انگریزی بیٹ‘ سے مشہور ہوئے تھے۔

ٹینا کی اس فلم کا ٹریلر ابھی کچھ ہی دن پہلے ہی لانچ ہوا ہے۔

گووندا کی بیٹی ہونے کی وجہ سے ٹینا کی اس فلم کو بالی وڈ میں پرموٹ کرنے والے بہت لوگ ہیں اور اب اس میں نیا نام ’مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے اداکار عامر خان کا شامل ہو گیا ہے۔

عامر نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
،تصویر کا کیپشنعامر نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

عامر نے اس فلم کے نئے اداکاروں کے لیے اپنے ٹوئٹر اكاؤنٹ پر خاص ٹویٹس پوسٹ کیے۔

انھوں نے لکھا: ’گیپّي اور ٹینا کو ہندی سینیما میں اپنی پہلی فلم کے لیے بہت بہت نیک خواہشات ۔۔۔ لک اینڈ لو۔‘

ٹینا کے ساتھ ساتھ یہ گیپّي کی بھی پہلی ہندی فلم ہے اس لیے یہ ایک طرح سے ان کا بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو ہے۔

ٹینا چاہتی ہیں کہ تین جولائی کو ریلیز ہونے والی ان کی فلم عامر خان کو پسند آئی۔ انھوں کہا: ’عامر کا ایک میسیج بھی بہت بڑی بات ہے، اب ہم یہی امید کرتے ہیں کہ بس ان توقعات پر کھرے اتریں۔‘

فلم میں دھرمیندر اور رتی اگنی ہوتری جیسے اداکار بھی ہیں

،تصویر کا ذریعہRenuka

،تصویر کا کیپشنفلم میں دھرمیندر اور رتی اگنی ہوتری جیسے اداکار بھی ہیں

دوسری جانب گیپّی نے بھی عامر کی ٹويٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں کہا: ’عامر میرے لیے قابل تقلید شخصیت رہے ہیں۔ اس طرح ان ٹویٹ کرنا ان کی فراخ دلی کا مظاہرہ ہے۔‘

فلم ’سیکنڈ ہینڈ ہزبنڈ‘ میں بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر، اپنے زمانے کی بہت پسند کی جانے والی اداکارہ رت اگنی ہوتري کے علاوہ روی کشن اور گیتا بسرا جیسے فن کار موجود ہیں۔