رنویر سنگھ کا انوشکا کی مہربانیوں کا بدلہ

رنویر سنگھ نے اپنے کریئر کا آغاز اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کیا تھا

،تصویر کا ذریعہEXCEL ENTERTAINMENT

،تصویر کا کیپشنرنویر سنگھ نے اپنے کریئر کا آغاز اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کیا تھا

فلم ’دل دھڑکنے دو‘ میں ایک بار پھر سے رنویر سنگھ اور انوشکا شرما ایک ساتھ ہیں۔

ہرچند کہ دنوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں تاہم ابتدائی دور کی ان کی جوڑی اور دوستی پر بات ہوتی رہتی ہے۔

<link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/06/150606_bollywood_roundup_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>

حال ہی میں انوشکا شرما نے کہا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے لیے قدرے ’پروٹیکٹیو‘ ہیں تو اس پر رنویر سنگھ نے کہا: ’آپ کو معلوم ہے کہ میں نے ان کے ساتھ اپنے کریئر کا آغاز کیا اور وہ مجھ پر بہت مہربان رہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا: ’مجھے امید تھی کہ میں ان کے ساتھ آنے والے دنوں میں کوئی نہ کوئی فلم ضرور کروں گا جس میں میں ان کے احسانوں کا بدلہ چکاؤں گا کیونکہ پہلی دو فلموں میں نے بہت اچھا نہیں کیا تھا۔ میں ایک زخم کی طرح تھا۔

’اس بار میں نے یہ تہیہ کر رکھا تھا کہ میں ان کا اچھا ساتھی اداکار بنوں گا اور انھیں شوٹنگ کا اچھا اور یادگار تجربہ دوں گا۔ اور میں نے اپنے حساب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔‘

خیال رہے کہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کے ساتھ ہیں جبکہ رنویر سنگھ کے اداکارہ دیپکا کے ساتھ دوستی کے قصے زباں زد خاص و عام ہیں۔ اس فلم میں ان کے علاوہ انیل کپور، پرینکا چوپڑہ بھی ہیں۔

کنگنا بھی 100 کروڑ والی قطار میں

کنگنا راناوت کی اہمیت میں فلم کوئن کی کامیابی کے بعد اضافہ دیکھا گیا

،تصویر کا ذریعہMADHU PAL

،تصویر کا کیپشنکنگنا راناوت کی اہمیت میں فلم کوئن کی کامیابی کے بعد اضافہ دیکھا گیا

فلم ’تنو ویڈز منو‘ کی کامیابی کا سہرا اداکار آر مادھون سے کہیں زیادہ کنگنا راناوت کے سر سجایا جا رہا ہے۔

عام طور پر اب تک بڑے سٹارز کی فلمیں سو کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر رہی تھیں لیکن اس فلم میں سارا زور کنگنا پر تھا۔

اپنی اس کامیابی پر کنگنا نے کہا: ’اس فلم کے بعد لوگوں کی مجھ سے امیدیں کافی بڑھ گئی ہیں۔ اب وہ مجھ سے ہمیشہ اچھی کار کردگی یا کارکردگی پر منبی فلم ہی کی امید کریں گے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’اب انڈسٹری میں کافی وقت ہو گیا ہے اور کافی دوست بھی ہیں۔ انڈسٹری میں لوگ بہت جلدی آپ کے (گرویدہ) ہو جاتے ہیں۔ آپ کے دشمن بھی آپ کو سراہنے لگیں گے۔ لیکن اگر کچھ آگے پیچھے ہوجاتی ہے تو سب سے پہلے پتھر مارنے والے بھی وہی ہوتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ایسے لوگ ہر جگہ ہیں لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے۔

’سیکنڈ ہینڈ ہزبنڈ‘ کے ساتھ گووندا کی بیٹی لانچ

فلم میں گوندا کی بیٹی ٹینا کے علاوہ دھرمیندر اور گیپی گریوال ہیں

،تصویر کا ذریعہRenuka

،تصویر کا کیپشنفلم میں گوندا کی بیٹی ٹینا کے علاوہ دھرمیندر اور گیپی گریوال ہیں

اپنے زمانے کے معروف بالی وڈ اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا نے طویل انتظار کے بعد پردۂ سکرین پر جلوہ افروز ہو رہی ہیں۔

وہ اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر اور پنجابی گلوکار اور اداکار گیپّي گریوال کے ساتھ فلم ’سیکنڈ ہینڈ ہزبنڈ‘ کے ساتھ کر رہی ہیں۔

ٹینا کی اداکاری کے میدان میں آنے کی خبریں طویل عرصے سے گردش کر رہی تھیں لیکن ہر بار ان کے ساتھ بننے والی فلم کسی نہ کسی سبب رک جاتی تھی۔

اس طرح وہ تین بار اپنے فلمی کریئر کا آغاز کرتے کرتے رہ گئیں۔ ٹینا اب اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور فلم کی کہانی شادی اور طلاق کے مسئلے پر مبنی ہے۔

ایک زمانے میں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ انھیں سلمان خان لانچ کرنے والے ہیں پھر اس کے بعد بھارتی باکسر ویجندر سنگھ کے ساتھ ان کے لانچ کی خبریں آئیں۔

پھر انھوں نے کہا: ’سلمان کے ساتھ فلم کی بات بالکل غلط ہے لیکن ویجندر کے ساتھ ایک فلم کرنے والی تھی جو تکنیکی وجوہات کے سبب شروع نہیں ہو سکی۔‘

چھوٹی بجٹ کی فلم کے ساتھ کریئر کا آغاز کرنے پر انھوں نے کہا: ’میں دھرمیندر جی جیسے لیجنڈ کے ساتھ شروعات کر رہی ہوں اور یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔‘

خیال رہے کہ ان کا اصل نام نرمدا ہے لیکن وہ فلم میں ٹینا کے نام سے آ رہی ہیں۔