جب عالیہ بھٹ نے شاہ رخ کو حیران کر دیا

،تصویر کا ذریعہ
گذشتہ دنوں ایک تقریب میں ایسا نظر آیا کہ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی معلومات عامہ پر سوالیہ نشان لگانے والوں کو چونکانے کا ارادہ بنا چکی ہیں۔
عالیہ نے بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے سامنے اس کی ایک جھلک پیش کی۔
عالیہ بھٹ حال میں ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی تھیں۔ اور اس شو کی میزبانی شاہ رخ خان جیسے حاضر جواب اداکار کر رہے تھے۔
ان کے اس شو کا نام سب سے شانا (سیانا) کون؟ اس شو میں سب کچھ سکرپٹ کے مطابق چل رہا تھا، تبھی شاہ رخ نے عالیہ بھٹ سے کچھ ایسے سوال پوچھنے کا ارادہ ظاہر کیا جو سکرپٹ میں نہیں تھا۔

،تصویر کا ذریعہHOTURE
شاہ رخ خان نے عالیہ سے پہلا سوال پوچھا: ’ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کون تھے؟‘
یاد رہے کہ چند سال قبل ایک پروگرام میں عالیہ کی جانب سے معلومات عامہ کے آسان سوالوں کے جوابات غلط تھے اور اس لیے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔
کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں کرن جوہر نے ان سے بھارت کے حالیہ صدر کا نام پوچھا تھا، جس کے جواب میں عالیہ بھٹ نے ’پرتھوی راج چوہان‘ کہا تھا۔
عالیہ کے پرانے پرفارمنس کی بنیاد پر شاہ رخ کا خیال تھا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل سوال ہوگا لیکن عالیہ نے فوراً اس کا صحیح جواب دے دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAFP
پہلا جواب صحیح دینے کے بعد عالیہ نے شاہ رخ سے کہا کہ وہ ان سے کچھ مشکل سوال پوچھیں؟
شو کے میزبان شاہ رخ نے اس کے بعد قدرے مشکل سوال پوچھے۔ انھوں نے بعض دوسرے ممالک کے سربراہوں کے نام بھی پوچھ ڈالے۔
عالیہ کے درست جوابوں اور ان کے پراعتماد انداز نے شاہ رخ کے ساتھ سیٹ پر موجود عملے اور دوسرے لوگوں کو حیران کر دیا۔







