عامر خان کی فلم ’پی کے‘ ہٹ ہو گئی

،تصویر کا ذریعہUTV
بالی وڈ کے اداکار عامر خان کی فلم ’پی کے‘ نے باکس آفس پرسو کروڑ روپے کی کمائی کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔
فلموں کی تجارت کے ماہر ترون آدرش کا کہنا ہے کہ فلم ’پی کے‘ نے ریلیز کے چار دنوں کے اندر بھارت میں 116 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
بالی وڈ میں فلموں کی کامیابی کا بڑا پیمانہ یہ ہے کہ فلم ریلیز کے اپنے پہلے ہفتے میں کتنا پیسہ کماتی ہے۔ جو فلم سو کروڑ کا کاروبار کرتی ہے اسے ایک اچھی کامیاب فلم مانا جاتا ہے۔
اس طرح فلم’پی کے‘ اچھا بزنیس کر رہی ہے لیکن ایک معاملےمیں عامر خان کی یہ فلم شاہ رخ خان کی فلم’ہیپی نیو ایئر‘ سےکچھ پیچھے رہ گئی۔
شاہ رخ خان کی فلم’ہیپی نیو ایئر‘ کو سو کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں صرف تین دن لگے تھے جبکہ ’پی کے‘ کو ایسا کرنےمیں چار روز کا وقت لگا۔
لیکن ترون آدرش کے مطابق’پی کے‘ نے پیر کو بھی تقریباً 21 کروڑ روپے کمائے ہیں اور یہ فلم مجموعی کمائی کے معاملے میں’ہیپی نیو ایئر‘ کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔
یہ عامر خان کی اب تک کہ ایسی چوتھی فلم ہے جس نے سوکروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر لیا ہے۔
اس سے پہلے ان کی فلم گجھنی، تھری ایڈیٹس اور دھوم تھری جیسی فلمیں سو کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر چکی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







