بیٹے کے لیے فلم کرتا ہوں: اکشے کمار

اکشے کمار اپنے سٹنٹس کے لیے جانے جاتے ہیں

،تصویر کا ذریعہhoture

،تصویر کا کیپشناکشے کمار اپنے سٹنٹس کے لیے جانے جاتے ہیں

بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار اپنے سٹنٹس سے مسلسل شائقین کو حیران کرتے آئے ہیں۔

دوسرے بڑے اداکاروں کے مقابلے وہ سال میں کئی فلمیں کرتے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلمیں نہیں کرنا چاہتے جو 100 یا 200 کروڑ روپے کی کمائی کریں۔

اکشے کہتے ہیں کہ وہ پیسوں کے لیے نہیں بلکہ صرف اپنے بیٹے کے لیے فلمیں کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا: ’میں اچھی فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔ میرا بیٹا میرے پاس آ کر کہتا ہے کہ اسے فلم سمجھ نہیں آئی، اسے فلم بیکار لگی تو مجھے اچھا نہیں لگتا۔ میں ایسی فلمیں کرنا چاہتا ہوں جو اسے پسند بھی آئیں اور سمجھ بھی۔‘

اکشے کی اس سال فلم ’ہالی ڈے‘ اور ’اِٹس انٹرٹینمنٹ‘ کے بعد گذشتہ ہفتے ’شوقین‘ ریلیز ہوئی ہے۔

اکشے کمار ایک سال میں عام طور پر دو سے زیادہ فلمیں کرتے ہیں

،تصویر کا ذریعہhoture

،تصویر کا کیپشناکشے کمار ایک سال میں عام طور پر دو سے زیادہ فلمیں کرتے ہیں

اکشے کا خیال ہے کہ بالی وڈ میں کسی بھی کام کے لیے وقت کا پابند ہونا بہت ضروری ہے۔

اکشے نے کہا: ’آپ جلدی سیٹ پر پہنچیں گے تو آپ کے تمام ساتھی بھی جلدی پہنچیں گے۔ تمام کام وقت سے ہو تو آپ ایک سال میں کئی فلمیں کر سکتے ہیں۔‘

ان کے مطابق: ’مجھے پتہ ہے کہ تمام لوگوں کے دماغ میں یہ بات آتی ہوگی کہ اس ایکٹر کی ایک فلم ختم نہیں ہوتی کہ دوسری آ جاتی ہے۔ جی ہاں، میں جب سے فلم انڈسٹری میں آیا ہوں میں نے ہمیشہ ایک سال میں تین یا چار فلمیں کی ہیں اور اس میں مجھے کوئی دقت بھی پیش نہیں آتی۔‘

چھٹیوں کے معاملے میں اکشے کمار سب سے زیادہ چھٹیاں لیتے ہیں۔

اکشے کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلمیں کرنا چاہتے ہیں جو ان کے بیٹے کو اچھی لگیں اور سمجھ میں آئیں

،تصویر کا ذریعہhoture images

،تصویر کا کیپشناکشے کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلمیں کرنا چاہتے ہیں جو ان کے بیٹے کو اچھی لگیں اور سمجھ میں آئیں

اکشے کہتے ہیں: ’میں بالی وڈ کے اداکاروں میں سے سب سے زیادہ چھٹیاں لیتا ہوں۔ تین ماہ کے وقفے میں نو دن کی چھٹی اور پورے سال میں ڈیڑھ ماہ کی چھٹی لیتا ہوں۔‘

ان کی اگلی فلم نیرج پانڈے کی ’بے بی‘ ہے جو صرف 45 دن میں بن کر تیار ہوئی ہے اور جنوری میں ریلیز ہونے والی ہے۔

اکشے کمار کے مطابق یہ فلم 45 دنوں میں بنی کیونکہ وہ ’لیٹ لطیف‘ یعنی سست نہیں ہیں۔ ان کا اشارہ کس اداکار کی جانب تھا یہ واضح نہیں۔