راجیش کھنہ: شہرت سے گمنامی کے اندھیرے تک

راجیش کھنہ نے مسلسل 15 ہٹ فلمیں دے کر کامیابی کا ایسا ریکارڈ قائم کیا جو اب تک نہیں ٹوٹ سکا ہے

،تصویر کا ذریعہJunior Mehmood

،تصویر کا کیپشنراجیش کھنہ نے مسلسل 15 ہٹ فلمیں دے کر کامیابی کا ایسا ریکارڈ قائم کیا جو اب تک نہیں ٹوٹ سکا ہے

بالی وڈ سٹار راجیش کھنہ کی 18 جولائی کو دوسری برسی تھی اس موقعے پر راجیش کھنہ سے وابستہ بعض دلچسپ باتیں اور تصاویر پیش ہیں۔

راجیش کھنہ کو بالی وڈ کا پہلا سپر سٹار کہا جاتا ہے اور انیس سو ساٹھ اور ستر کےعشرے میں انہوں نے جس فلم میں بھی کام کیا وہ باکس آفس پر ہٹ ہوئی۔

ایسا نہیں کہ ان سے پہلے بڑے سٹار نہیں ہوئے۔ دلیپ کمار، دیو آنند اور راج کپور، سب نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا لیکن فلمی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ جس جنون کا شکار راجیش کھنہ کے چاہنے والے ہوئے، بالی وڈ میں اس کی کوئی نظیر نہیں ہے۔

ان کے کرئیر کا آغاز 1966 میں چیتن آنند کی فلم ’آخری خط‘ سے ہوا لیکن انیس سو 1969 میں ’آرادھنا‘ کی ریلیز کے بعد وہ راتوں رات سٹار بن گئے۔ اس گولڈن جوبلی فلم میں انھوں نے باپ اور بیٹے کا ڈبل رول نبھایا تھا اور ان کا وہ سر کو ایک خاص انداز میں جھٹکنا، وہ منفرد چال، وہ غمگین آنکھیں اور وہ مخصوص ادائیں شائقین کے دلوں میں اتر گئیں۔

اس کے بعد ہٹ فلموں کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ جس کا زور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ بالی وڈ میں صرف راجیش کھنا کی گونج تھی اور پروڈیوسر انہیں سائن کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار تھے۔

راجیش کھنہ اور ممتاز کی جوڑی کو فلم ناظرین نے بے حد پسند کیا

،تصویر کا ذریعہJunior Mehmood

،تصویر کا کیپشنراجیش کھنہ اور ممتاز کی جوڑی کو فلم ناظرین نے بے حد پسند کیا

فلم ’دو راستے‘، ’خاموشی‘، ’آنند‘ اور ’سفر‘ جیسی فلموں سے انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کردار کی گہرائی میں بھی اترسکتے ہیں۔

راجیش کھنہ اور ممتاز کی جوڑی نے ’آپ کی قسم‘، ’دو راستے‘، ’دشمن، ’روٹی‘ اور ’سچا جھوٹا‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں۔

ان کے ساتھی منوج کمار نے راجیش کھنہ کے بارے میں بی بی سی کو بتایا: ’راجیش کھنہ کے سپرسٹارڈم کا دور بھلے ہی مختصر رہا ہو لیکن جتنی بے پناہ مقبولیت انھوں نے دیکھی ویسی شاید ہی کسی اور کبھی نصیب ہو۔‘

راجیش کھنہ کو لوگ پیار سے کاکا بھی کہتے تھے

،تصویر کا ذریعہJunior Mehmood

،تصویر کا کیپشنراجیش کھنہ کو لوگ پیار سے کاکا بھی کہتے تھے

ایک فلم کے سیٹ پر راجیش کھنہ اپنے ساتھی فنکاروں آغا اور اوم پرکاش سے خوش گپیاں کرتے ہوئے یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔

راجیش کھنہ کے ساتھ کئی فلموں میں بطور چائلڈ سٹار کام کرنے والے اداکار جونیئر محمود نے بتایا: ’کاکا(لوگ راجیش کھنہ کو کاکا بھی کہتے تھے) سیٹ پر کسی سے بات نہیں کرتے تھے۔ جونیئر فنکاروں اور اسسٹینٹس کی طرف تو دیکھتے تک نہیں تھے۔‘

یہاں راجیش کھنہ کو مختلف دور میں دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہAshvin Thakkar

،تصویر کا کیپشنیہاں راجیش کھنہ کو مختلف دور میں دیکھا جا سکتا ہے

راجیش کھنہ کے بارے میں پریم چوپڑہ کہتے ہیں: ’یہ خیال عام ہے کہ راجیش کھنہ مغرور تھے لیکن میں ایسا نہیں مانتا۔ وہ چپکے سے لوگوں کی مدد بھی کرتے تھے اور کسی کو پتہ نہیں چلنے دیتے تھے۔‘

تاہم پریم چوپڑا کہتے ہیں: ’راجیش، بدلتے وقت کے ساتھ خود کو بدل نہیں سکے اور جو کام امیتابھ بچن نے کیا وہ راجیش کھنہ نہیں کر پائے۔ وہ اپنی پرانی کامیابی میں ہی ڈوبے رہے۔‘

راجیش کھنہ نے سیاست کا رخ کیا اور کانگریس کی جانب سے رکن پارلیمان بھی رہے

،تصویر کا ذریعہAnita Advani

،تصویر کا کیپشنراجیش کھنہ نے سیاست کا رخ کیا اور کانگریس کی جانب سے رکن پارلیمان بھی رہے

اپنی زندگی کے آخری کے کچھ سال راجیش کھنہ نے اپنے بنگلے آشیرواد میں انیتا اڈوانی کے ساتھ گزارے۔ انھوں نے اپنے عروج کے زمانے میں بابی کی ہیروئن ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی۔

انیتا نے بی بی سی کو بتایا: ’راجیش کھنہ اپنی فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے۔ جب میں ٹی وی پر ان کی فلم دیکھتی تو وہ ٹی وی بند کرنے کو کہتے۔ انھیں گھر بالکل صاف ستھرا پسند تھا۔ کوئی چیز بے ترتیب ہوتی تو وہ اپنا آپا کھو بیٹھتے۔‘

پریم چوپڑہ کے مطابق راجیش کھنہ چھپ کر لوگوں کی امداد کیا کرتے تھے

،تصویر کا ذریعہJunior Mehmood

،تصویر کا کیپشنپریم چوپڑہ کے مطابق راجیش کھنہ چھپ کر لوگوں کی امداد کیا کرتے تھے

برسوں تک راجیش کھنہ کے منیجر رہنے والے اشون ٹھكّر نے ہمیں ان کی مختلف تصاویرفراہم کرائيں۔ راجیش کھنہ اپنی بیٹیوں ٹوئنكل اور رنکی کھنہ کے انتہائی قریب تھے۔

ان داماد اکشے کمار کے مطابق، راجیش کھنہ کے ساتھ ان کے دوستانہ مراسم تھے۔ راجیش کھنہ کے جوانی کے دنوں کے ساتھی رضا مراد کے مطابق راجیش کھنہ نے اپنی زندگی میں نظم و ضبط سے کام نہیں لیا۔ وہ بہت ساری شراب پینے لگے تھے۔ اسی وجہ سے بے پناہ کامیابی کے بعد ان کی سٹارڈم زیادہ دیر قائم نہیں رہی۔

انھوں نے سیاست میں بھی قدم رکھا تاہم اخیر میں تنہائی کا شکار رہے۔

راجیش کھنہ اپنے طرز کے کرتے کے لیے بھی معروف تھے

،تصویر کا ذریعہJunior Mehmood

،تصویر کا کیپشنراجیش کھنہ اپنے طرز کے کرتے کے لیے بھی معروف تھے