کئی شرابیوں کو جانتا ہوں: اکشے کمار

،تصویر کا ذریعہhoture
بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار سے جب ان کی فلموں میں شراب پر منبی گیتوں کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں کئی شرابیوں کو جانتا ہوں۔
اکشے کمار کی یکے بعد دیگرے کئی فلمیں آ رہی ہیں۔ اب یہ بات دوسری ہے کہ ان میں سے بہت سی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہو رہی ہیں۔
تاہم ان کی حالیہ فلموں میں قدرے مشترک کے طور پر یہ بات نظر آ رہی ہے کہ ان میں شراب سے متعلق ایک نہ ایک گیت ضرور ہوتا ہے۔ اس کی مثال ’جانی جانی،‘ ’پارٹی آل نائٹ‘ اور ’میں ہوں الكوہلک‘ وغیرہ ہیں۔
ایک پروگرام کے دوران اکشے کمار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس طرح کے گیتوں کے ذریعے مے نوشی کو فروغ دے رہے ہیں؟
اس کے جواب میں اکشے نے کہا: ’میں اصل زندگی میں شراب نہیں پیتا۔ یہ بات سب جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں صرف ان گیتوں پر ایکٹنگ کر رہا ہوتا ہوں۔‘
اکشے نے مزید کہا: ’لیکن ہاں میں ایسے کئی اداکاروں سے واقف ہوں جن کے دن کی ابتدا ہی شراب سے ہوتی ہے۔ وہ تو ناریل کے پانی میں بھی شراب ڈال کر پیتے ہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہhoture
ان کا کہنا تھا: ’اتنا ہی نہیں ایسے لوگ بھی ہیں جو نارنگی کے رس کے گلاس میں شراب ملا کر دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔ اور عوام کو رس کے نام پر دھوکہ دیتے ہیں۔‘



