سلمان خان گیت ادھورا چھوڑ کر نکل آئے

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور اکشے کمار ڈیوڈ دھون کی فلم ’مجھ سے شادی کرو گے‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور اب پھر دونوں اکشے کمار کی ہوم پروڈکشن فلم ’فگلي‘ کے ایک آئٹم سانگ میں ساتھ آئے۔
لیکن خبر یہ ہے کہ اسی نغمے کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان ناراض ہو گئے اور گانا ادھورا ہی چھوڑ کر سیٹ سے چلے گئے۔
سلمان خان کی ناراضگی مشہور ہے اور متعدد ساتھی اداکار اس کا مزہ چکھ چکے ہیں پتہ نہیں یہ ناراضگی کون سا رنگ لاتی ہے؟
بہر حال سیٹ پر موجود لوگوں کے مطابق اس گانے میں سلمان اور اکشے کمار دونوں ہی ہیں لیکن سلمان نے جب دیکھا کہ گانے کا زیادہ تر حصہ اکشے کمار پر ہی فلمایا جا رہا ہے تو وہ ناراض ہو گئے اور درمیان میں ہی چلے گئے۔
بعد میں اکشے کمار نے باقی کاسٹ کے ساتھ اکیلے ہی وہ گیت شوٹ کیا۔ اس نغمے کو یو یو ہنی سنگھ نے گایا ہے۔
دونوں جانب سے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
ارمان کوہلی تنیشا کو اپنے گھر لے گئے

،تصویر کا ذریعہAFP
رنگوں کے تہوار ہولی کے موقعے سے اپنے زمانے کے اداکار ارمان کوہلی اپنی مبینہ گرل فرینڈ تنيشا مکھرجی کو اپنے گھر لے گئے اور اپنے اہل خانہ سے ملوایا۔
اطلاعات کے مطابق ارمان کوہلی اور تنيشا کے رشتے کو ارمان کے گھر والوں نے منظوری دے دی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
واضح رہے کہ گذشتہ سال ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں ارمان اور تنيشا ملے تھے اور وہیں دونوں کی دوستی شروع ہوئي اور پروان چڑھی۔ اب شو کے اختتام پر بھی ان دونوں کی دوستی قائم ہے۔
اسی شو میں ایک اور دوستی قائم ہوئی تھی اور اظہار محبت کا بھی ہوا تھا اور ان میں لوگوں کی دلچسپی بھی رہی۔
لیکن گوہر خان اور کوشال ٹنڈن کی جوڑی کے برعکس ارمان اور تنیشا کئی بار ایک ساتھ عوامی تقریبات میں دیکھے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب ارمان کے ساتھ تنیشا کے ممکنہ رشتے کو اب تک تنيشا کی ماں اور اپنے زمانے کی معروف اداکارہ تنوجا اور بڑی بہن کاجول کی رضامندی نہیں مل پائی ہے۔







