بالی وڈ راؤنڈ اپ
وراٹ کے نام پر انوشکا کا شرمانا

فلم ’پی کے‘ کے ٹریلر لانچ کے موقعے پر ممبئی کے ایک صحافی نے جب انوشكا شرما سے پوچھا کہ ان کے پچھلے کچھ دن کیسے رہے تو اس بات پر وہ شرما سی گئیں۔
صحافی کا اشارہ وراٹ کوہلی اور ان کے اہل خانہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی جانب تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال انوشكا اور وراٹ کے درمیان قربتوں کے بارے میں چہ می گوئیاں ہوتی رہیں۔
جہاں صحافی کے سوال پر انوشكا شرما گئیں وہیں عامر خان نے مذاقا کہا: ’میں بھی یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔‘
انوشكا نے مسکراتے ہوئے کہا: ’ہاں، میرا مطلب ہے ۔۔۔ میں کیا کہوں؟ یہ فورم اس طرح کے سوالات کے لیے نہیں ہے۔‘
عامر نے کہا: ’پھر اس کے لیے کسی اور فورم پر چلتے ہیں، لیکن مجھے اس کا جواب چاہیے۔‘
اس کے بعد صحافی نے کہا کہ ان کے اس سوال اور فلم کے درمیان ایک تعلق ہے۔ کیونکہ اگر وراٹ یہ فلم دیکھتے ہیں تو انھیں انوشكا سے محبت ہو جائے گی۔
انوشكا نے ہنستے ہوئے کہا، ’میں امید کرتی ہوں کہ یہ فلم دیکھنے کے بعد پوری دنیا مجھے زیادہ محبت کرنے لگے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
شردھا کپور آئٹم سانگ کے لیے پرجوش

،تصویر کا ذریعہAFP
اپنے زمانے کے معروف ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور اپنے کیریئر میں پہلی بار آئٹم سانگ کرنے والی ہیں۔
شردھا اس سانگ کے متعلق بہت پرجوش نظر آئیں۔
انگریزی اخبار ڈی این اے میں شائع شدہ خبر کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’انگلی‘ میں شردھا کا یہ آئٹم سانگ شامل کیا جانے والا ہے۔
اس فلم کی ہدایت رینسل ڈيسلوا دے رہے ہیں۔
اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے شردھا نے کہا: ’مجھ پر ناچ بسنتی نام کا گانا فلمایا جائے گا۔ فلم میں اس کے علاوہ میرا کوئی رول نہیں ہے۔ لیکن میں اس نئے چیلنج کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔‘
اس فلم میں عمران ہاشمی، کنگنا راناوت، رنديپ ہوڈا اور سنجے دت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
سونم کے سامنے سلمان کی کشمکش

،تصویر کا ذریعہAFP
بال وڈ سٹار سلمان خان اداکارہ سونم کپور کے ساتھ رومانوی سین کرنے میں قدرے پریشانی کا شکار ہیں۔
سورج بڑجاٹيا کی فلم ’پریم رتن دھن پايو‘ میں دونوں کی جوڑی ہے لیکن ڈی این اے کے مطابق رومانٹک سین کرتے ہوئے سلمان پرسکون نہیں رہ پاتے۔
واضح رہے کہ سونم کے ساتھ رومانوی سین کرنے سے قبل سلمان نے خود سے نے سے آدھی عمر کی کئی اداکاراؤں سوناکشی سنہا، ڈیزی شاہ اور جیکلين فرناڈیز کے ساتھ بڑے آرام سے کام کر چکے ہیں۔
لیکن سونم کے ساتھ ان کی پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ سونم کے والد انیل کپور اور سلمان خان گہرے دوست ہیں۔
اخبار کے مطابق سلمان خان نے کہا: ’سونم عمر میں مجھ سے بہت چھوٹی ہیں۔ ان کے والد سے میری پرانی دوستی ہے۔ سونم جب بہت چھوٹی تھیں تب سے میں نے ان کو دیکھا ہواہے۔ اس لیے مجھے بڑی مشکلیں پیش آ رہی ہیں۔‘
سلمان اور انیل کپور کئی فلموں میں ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں نو انٹری بھی شامل ہے۔







