بالی وڈ راؤنڈ اپ
سلمان کا مراٹھی زبان سے لگاؤ

،تصویر کا ذریعہAFP
معروف اداکار سلمان خان بالی وڈ میں نئے لوگوں کو لانچ کرنے میں میں تو پیش پیش رہتے ہی ہیں اب وہ ہندی فلموں کے علاوہ علاقائی سینیما میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں انھوں نے ایک مراٹھی فلم کی میوزک لانچ کی تقریب میں شرکت اور مراٹھی سنیما کی اہمیت و افادیت کے بارے میں خوب تعریف اور توصیفی کلمے کہے۔
سلمان خان نے کہا کہ مراٹھی فلموں سے انھیں بہت لگاؤ ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی خیال ظاہر کیا کہ کہیں نہ کہیں اس زبان کے سینیما کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
ان کے خیال میں اس زبان کی فلم میں مزید بلندیاں حاصل کرنے کا مادہ ہے۔
باتوں ہی باتوں میں سلمان نے کہا کہ اگر انھیں کسی مراٹھی فلم میں اہم کردار ملتا ہے تو وہ اس کردار کو ضرور ادا کرنا چاہیں گے۔
عالیہ اور شردھا سے مقابلہ نہیں

،تصویر کا ذریعہHoture Images
بالی وڈ کے اداکاروں کی طرح ادکاراؤں کے درمیان بھی نوک جھونک، مقابلہ اور ٹکراؤ کی خبریں آتی رہتی ہیں۔
تاہم جب ان سے اس بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ فوری طور پر ایسی کسی چیز کے وجود سے انکار کر دیتی ہیں۔
اپنی ہم عصر اور ہم پلہ ادکاراؤں میں پرینیتی چوپڑہ نسبتا زیادہ کامیاب تصور کی جاتی ہیں اس لیے دوسری ادکاراؤں سے ان کا مقابلہ ہونا لازمی سی بات ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حالیہ برسوں کے دوران فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی کسی حد تک کامیابیاں مل رہی ہیں اور معروف ولن شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کے ہاتھ میں بھی بڑی فلمیں ہیں لیکن پرينیتی چوپڑہ کا کہنا ہے انھیں ان کی جانب سے کوئی چیلنج نہیں ہے۔
پرينیتی کہتی ہیں، انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا: ’میں جب عالیہ بھٹ اور شردھا کو دیکھتی ہوں تو میں ایسے نہیں دیکھتی کہ ان سے میرا مقابلہ ہے۔ میں ان کی فلموں میں یہ دیکھتی ہوں کہ کون سا شاٹ اچھا ہے۔ کہاں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ میری سوچ ایسی ہی ہے۔‘
پرينیتی نے پانچ فلموں میں اداکاری کی ہے تاہم فلموں میں آنے سے پہلے اداکاری کے بارے میں ان کے خیال ذرا منفی تھی یہاں تک کہ وہ فلم انڈسٹری کے خلاف تھیں۔
بندروں سے پریشان جیکلين

،تصویر کا ذریعہHoture Images
سلمان خان کی ہٹ فلم ’کک‘ کی اداکارہ جیكلين فرنانڈس بندروں سے پریشان ہیں۔ وہ ان دنوں ملائیشیا میں اپنی فلم ’رائے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بندر انھیں مسلسل تنگ کر رہے ہیں۔ کبھی وہ جیکلين کا کھانا تو کبھی دوسرا سامان لے کر بھاگ جاتے ہیں۔
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ سیٹ پر فلم کے ہیرو رنبیر کپور بھی موجود رہتے ہیں لیکن بندروں کو جیسے ان سے کوئی مطلب ہی نہ ہو۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بندروں نے جیکلين کو تنگ کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ لیکن کیوں اس کا جواب تو وہی دے سکتے ہیں۔
میری کام کے بعد کیا کرن بیدی بنیں گی پرینکا؟

،تصویر کا ذریعہAP
بھارتی باکسر میری کام کا کردار ادا کرنے کے بعد اب پرینکا چوپڑہ کے سامنے معروف خاتون پولیس آفیسر کرن بیدی کا کردار نبھانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پرینکا کو بھارت کی پہلی خاتون آئی پی ایس افسر کرن بیدی کی زندگی پر بننے والی ایک فلم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
پرینکا کے قریبی ذرائع کے مطابق ابھی بات چیت ابتدائی دور میں ہے لیکن پرینکا کو اس کردار کے لیے دس کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔
بہر حال ابھی تک کرن بیدی نے بھی اس طرح کی کسی پیشکش کی تصدیق نہیں کی ہے۔







