’سلم ڈاگ ملینیئر‘ سے ’ملین ڈالر آرم‘ تک

،تصویر کا ذریعہAP
- مصنف, وندنا
- عہدہ, بی بی سی لندن
ہالی وڈ کی آسکر انعام یافتہ فلم ’سلم ڈاگ ملينيئر‘ میں سلیم کا کردار ادا کرنے والے مدھر متّل نے اپنی اداکاری کی صلاحیت سے بہت سے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔
اب مدھر ایک اور ہالی وڈ فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بھارت کے گاؤں کے ایسے دو لڑکوں رنكو اور دنیش کی سچی کہانی ہے جنھوں نے کبھی بیس بال نہیں کھیلی لیکن امریکی کلب میں پروفیشنل بیس بال کھیلنے والے پہلے بھارتی بنے۔
آپ ہالی ووڈ فلم ’دا ملین ڈالر آرم میں کام کر رہے ہیں۔ بھارت میں رہتے ہوئے یہ کردار آپ کو کیونکر ملا؟
مجھے کاسٹنگ ڈائریکٹر کا فون آیا۔ سکرپٹ پڑھنے سے قبل مجھے ان دو بھارتی لڑکوں کی کہانی کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ مجھے لگا کہ دنیا کو ان کے بارے میں جاننا چاہیے۔ میں نے اور سورج شرما نے ایک ساتھ آڈیشن دیا اور منتخب ہوگئے۔
آپ کا تعلق بھارتی شہر آگرہ سے ہے اور آج ہالی وڈ میں کام کر رہے ہیں۔ آپ کو یہ احساس کب ہوا کہ آپ کو اداکار ہی بننا ہے؟
بچپن سے ہی میں مائیکل جیکسن کا فین ہوں اور میں نے ڈانس شو میں حصہ لینا شروع کیا۔ گھر کے لوگوں کو مجھ میں ٹیلنٹ نظر آیا تو پاپا نوکری چھوڑکر ممبئی شفٹ ہو گئے تا کہ میں ایکٹر بن سکوں۔ ممبئی میں کئی جگہ کام کیا تب جاکر سلم ڈاگ ملينیئر میں موقع ملا۔ پھر یورپ میں ٹی وی میں کام کرنے لگا۔ ابھی بہت آگے جانا ہے۔
ہندی فلموں میں آپ نے سلم ڈاگ ملینیئر کے بعد کام نہیں کیا۔ یہ محض اتفاق ہے یا ابھی پسند کے مطابق کردار نہیں ملے؟

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
بات دراصل یہ ہے کہ جو کردار میں کرنا چاہتا ہوں وہ میری جیسی شکل و صورت والے لوگوں کو نہیں ملتے۔ بالی وڈ میں رفتہ رفتہ تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ جس دن ہندی میں اچھا کردار ملے گا، ضرور کروں گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آج کل ڈیمانڈ کئی طرح کی ہو گئی ہیں: سکس پیک ہو، ڈانس آتا ہو۔۔۔کیا آپ ان سب کے لیے تیار ہیں؟
ملین ڈالر آرم میں ضرورت تھی تو ہمیں جسمانی تربیت دی گئی۔ کسی کردار کی اگر ایسی ضرورت ہو تو چھ کیا آٹھ پیک بھی بناؤں گا لیکن ایسی کوئی شرط نہیں ہونی چاہیے کہ ایکٹر بننا ہے تو باڈی ہونا ضروری ہے۔
سلم ڈاگ ملینیئر میں آپ کے کردار میں منفی رنگ تھے۔ ملین ڈالر آرم میں کردار بالکل مختلف ہے، بطور ایکٹر آپ کسی کردار کو کس طرح دیکھتے ہیں؟
آپ ہر کردار کو ایک ہی طریقے سے نہیں نبھا سکتے۔ سلم ڈاگ میں کردار کی تیاری کے لیے میں انڈرورلڈ کے پس منظر والے لوگوں سے ملا۔ ملین ڈالر آرم کے لیے مجھے جسمانی طور پر تیاری کرنی پڑی تاکہ یہ لگے کہ یہ کھلاڑی 90 میل کی رفتار سے گیند پھینک سکتا ہے کیونکہ فلم میں میں نے بیس بال کھلاڑی کا کردار ادا کیا ہے۔







