’جب مایوس امیتابھ بچّن کو منوج کمار نے روکا‘

یہ تصویر سنہ 1965 میں ریلیز ہونے والی منوج کمار کی فلم ’شہید‘ کی ہے جو انقلابی شخصیت بھگت سنگھ کی زندگی پر مبنی تھی

،تصویر کا ذریعہManoj Kumar

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر سنہ 1965 میں ریلیز ہونے والی منوج کمار کی فلم ’شہید‘ کی ہے جو انقلابی شخصیت بھگت سنگھ کی زندگی پر مبنی تھی

حب الوطنی سے لبریز فلمیں بنانے کے لیے مشہور بالی وڈ کے اداکار منوج کمار 77 برس کے ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر انھوں نے بی بی سی سے خصوصی گفتگو میں کچھ دلچسپ باتیں بتائیں اور اپنی بعض خاص تصاویر شیئر کیں۔

منوج کمار نے سنہ 1957 میں بطور اداکار فلم ’فیشن‘ سے اپنا کریئر شروع کیا تھا۔ وہ اسی فلم کو اپنی پسندیدہ فلم بھی سمجھتے ہیں۔

زیادہ تر فلموں میں ان کے کردار کا نام بھارت ہوا کرتا تھا اور اسی وجہ سے لوگ انھیں ’بھارت کمار‘ بھی کہنے لگے۔

 منوج کمار کی جوانی کے دور کی ایک تصویر

،تصویر کا ذریعہManoj Kumar

،تصویر کا کیپشن منوج کمار کی جوانی کے دور کی ایک تصویر

منوج کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ جب مسلسل ناکامی سے مایوس ہو کر امیتابھ بچن ممبئی چھوڑ کر اپنے ماں باپ کے پاس دہلی واپس جا رہے تھے تب انھوں نے امیتابھ کو روکا اور اپنی فلم ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ میں موقع دیا۔

منوج کمار اور امیتابھ بچن دہلی میں انڈیا گیٹ کے سامنے کی ایک یادگار تصویر

،تصویر کا ذریعہManoj Kumar

،تصویر کا کیپشنمنوج کمار اور امیتابھ بچن دہلی میں انڈیا گیٹ کے سامنے کی ایک یادگار تصویر

منوج کمار کہتے ہیں: ’جب لوگ امیتابھ کو ناكامي کی وجہ سے طعنے دے رہے تھے تب بھی مجھے ان پر مکمل اعتماد تھا کہ وہ ایک دن بہت بڑے سٹار بنیں گے۔‘

فلم روٹی، کپڑا اور مکان کے سیٹ پر (بائیں سے) منوج کمار، امیتابھ بچن، دھیرج کمار اور ششی کپور

،تصویر کا ذریعہManoj Kumar

،تصویر کا کیپشنفلم روٹی، کپڑا اور مکان کے سیٹ پر (بائیں سے) منوج کمار، امیتابھ بچن، دھیرج کمار اور ششی کپور

منوج کمار نے اس فلم کو ڈائریکٹ بھی کیا تھا۔ منوج کمار نے بتایا کہ ان کی فلم ’پورب اور پچھم‘ میں کام کرنے کے لیے دلیپ کمار نے اپنی بیوی سائرہ بانو کو منایا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے دلیپ کمار کو اپنی فلم ’کرانتی‘ میں کاسٹ کیا۔

فلم ’کرانتی‘ کے سیٹ پر منوج کمار اور دلیپ کمار

،تصویر کا ذریعہManoj Kumar

،تصویر کا کیپشنفلم ’کرانتی‘ کے سیٹ پر منوج کمار اور دلیپ کمار

منوج کمار بتاتے ہیں کہ فلم ’اپکار‘ بنانے کی رغبت انھیں اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم لال بہادر شاستری سے ملی تھی جنھوں نے ’جے جوان جے کسان‘ کا نعرہ دیا تھا۔

 سنہ 1967 کی سپر ہٹ فلم اپكار کے پریمیئر کے موقعے پر منوج کمار

،تصویر کا ذریعہManoj Kumar

،تصویر کا کیپشن سنہ 1967 کی سپر ہٹ فلم اپكار کے پریمیئر کے موقعے پر منوج کمار

منوج کمار کہتے ہیں کہ ملک کے تمام لیڈروں کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات تھے۔ لال بہادر شاستری کے علاوہ اندرا گاندھی اور اٹل بہاری واجپئي بھی ان کی فلمیں پسند کرتے تھے۔

اسّی کے عشرے کی اس تصویر میں منوج کمار اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہManoj Kumar

،تصویر کا کیپشناسّی کے عشرے کی اس تصویر میں منوج کمار اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں

منوج کمار نے راج کپور کی مشہور زمانہ فلم ’میرا نام جوکر‘ میں بھی کام کیا تھا۔

منوج کمار کہتے ہیں ’جب میرے قریبی دوستوں جیسے راج کپور، دیو آنند اور پران کی فلمیں ٹی وی پر آتی ہیں تو میں چینل بدل دیتا ہوں کیونکہ ان فنکاروں کی یادیں مجھے رلا دیتی ہیں۔‘

راج کپور اور ان کے بیٹے رشی کپور کے ساتھ منوج کمار

،تصویر کا ذریعہManoj Kumar

،تصویر کا کیپشنراج کپور اور ان کے بیٹے رشی کپور کے ساتھ منوج کمار

اداکار شاہ رخ خان سے منوج کمار اس وقت ناراض ہوگئے تھے جب شاہ رخ نے اپنی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ایک سین میں منوج کمار کی نقل کی تھی۔

بعد میں شاہ رخ خان نے منوج کمار سے اس بارے میں معافی مانگ لی تھی لیکن یہ معاملہ میڈیا میں کافی دنوں تک چھایا رہا۔

منوج کمار اور شاہ رخ خان

،تصویر کا ذریعہManoj Kumar

،تصویر کا کیپشنمنوج کمار اور شاہ رخ خان

منوج کمار نے بتایا کہ شاہ رخ سے ناراضی والی بات اب پرانی ہو چکی ہے اور اب وہ اس قصے کو بھول چکے ہیں۔