ریشمیا ناراض، اکشے کبڈّی کے فروغ میں پیش پیش

ہیمیش ریشمیا اس بار دھن چوری کرنے کے الزام سے اس قدر ناراض ہیں کہ وہ ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہHR films

،تصویر کا کیپشنہیمیش ریشمیا اس بار دھن چوری کرنے کے الزام سے اس قدر ناراض ہیں کہ وہ ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں

بالی وڈ گلوکار اور اداکار ہیمیش ریشميا پر ایک بار پھر گیت چوری کرنے کا الزام لگا ہے جس کے سبب وہ برہم ہیں۔

موسیقار رشی چندا نے ہمیش ریشمیا پر ان کی آنے والی فلم ’ہم شکلز‘ میں ’كالرٹيون‘ گیت کے طرز چوری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ہیمیش ریشمیا اس بات سے اس قدر ناراض ہیں کہ وہ اب رشی چندا پر ہتکِ عزت کا مقدمہ درج کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

رشی کا کہنا ہے کہ ہیمیش ریشميا کے گیت کی دھن بنگلہ فلم ’كھوكابابو‘ کے گیت ’سونيے تو جانیے نا‘ سے لی گئی ہے۔

فلم ’ہم شكلز‘ کو واسو بھگناني نے پروڈيوس کیا ہے اور اسی نغمے کے سلسلے میں رشی ان سے ملنے والے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ ان دو گانوں کے درمیان مماثلت کے بارے میں بھی بتائيں گے۔

اس سے قبل بھی ہیمیش ریشمیا پر گیت کے دھن چوری کے الزام لگتے رہے ہیں جیسے سلمان خان کی فلم ’باڈی گارڈ‘ کے گیت ’تیری میری پریم کہانی‘ کی طرز پر بھی الزام لگایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ سنہ 2005 کے ہٹ گیت ’عاشق بنایا آپ نے‘ کے لیے بھی ان پر اسی قسم کا الزام لگا تھا۔

اکشے کبڈّی کے فروغ میں پیش پیش

اکشے کمار کبڈی کی ورلڈ کپ تقریبات سے منسلک رہ چکے ہیں

،تصویر کا ذریعہhoture images

،تصویر کا کیپشناکشے کمار کبڈی کی ورلڈ کپ تقریبات سے منسلک رہ چکے ہیں

انڈین پریمیئر لیگ میں تو سرمایہ کاری کرنے والے بہت سے لوگ ہیں لیکن ہاکی یا کبڈّی جیسے کھیلوں کے فروغ کے لیے سامنے آنے والے معدودے چند ہی ہیں۔

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کے بعد اب اکشے کمار نے بھی کبڈّی ٹیم میں سرمایہ کاری کی ہے۔

فرق صرف اتنا ہے کہ ابھیشیک بچن کی کبڈّی ٹیم بھارت میں ہی کھیلے گی جبکہ اکشے کمار کی کبڈّی ٹیم ورلڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے بیٹے سكھبير سنگھ بادل کے ساتھ مل کر اکشے کمار کی یہ کبڈّی ٹیم ورلڈ کبڈّی لیگ میں حصہ لے گی۔

اداکار اکشے کمار کی یہ کسی بھی کھیل میں پہلی سرمایہ کاری ہے۔

واضح رہے کہ وہ کبڈّی ورلڈ کپ سے منسلک ہیں اور انھوں نے دوسرے کبڈّی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب اور تیسرے ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم بھی کیا تھا۔